لیونل میسی کی شمولیت کے بعد پی ایس جی کی فتح

اس میچ سے قبل میسی کا پر جوش استقبال کیا گیا اور چھ بار بلون ڈی اور کا اعزاز حاصل کرنے والے فٹبالر نے ٹیم کے ساتھ 48 ہزار تماشائیوں سے بھرے سٹیڈیم کا چکر بھی لگایا۔

لیونل میسی نے فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) میں شمولیت کے بعد اپنی ٹیم کا میچ دیکھا جس میں سٹراس برگ کو دو کے مقابلے میں چار گولز سے شکست ہوئی ہے۔

سٹیڈیم پی ایس جی کے حامی تماشائیوں سے بھرا ہوا تھا اور میچ میں کلیان ایم باپے نے کلیدی کردار ادا  کیا ہے۔

اس میچ سے قبل میسی کا پر جوش استقبال کیا گیا اور چھ بار بلون ڈی اور کا اعزاز حاصل کرنے والے فٹبالر نے ٹیم کے ساتھ 48 ہزار تماشائیوں سے بھرے سٹیڈیم کا چکر بھی لگایا۔

اس کے بعد انہوں نے سٹینڈ سے میچ کا مشاہدہ کیا اس موقع پر ان کے ساتھ نیمار اور اینجل ڈی ماریا بھی موجود تھے۔ ان تینوں کو فی الحال میچ کے لیے نہیں چنا گیا ہے اور تینوں کوپا امریکہ سے قبل آرام کر رہے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

فی الحال میسی پی ایس جی کے شائقین کے لیے ایک نئے سٹار ہیں جنہیں وہ دیکھنا چاہتے ہیں تاہم میسی کے بارے میں یہ بھی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ ٹرانسفر کا وقت ختم ہونے سے قبل پی ایس جی سے کسی اور کلب میں چلے جائیں گے۔

زیادہ پڑھی جانے والی فٹ بال