امریکہ کی خاتون اول کالج میں پڑھائیں گی

جل بائیڈن امریکہ کی پہلی خاتون اول ہیں جو وائٹ ہاؤس میں رہتے ہوئے اپنے پیشہ ورانہ فرائض انجام دیں گی۔

جل بائیڈن نے پہلے ہی واضح کیا تھا کہ وہ وائٹ ہاؤس پہنچنے کے بعد  تدریس کا عمل جاری رکھیں گی (اے ایف پی)

وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ تعلیم میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری رکھنے والی امریکی خاتون اول جل بائیڈن آئندہ ہفتے سے تدریس کا عمل دوبارہ شروع کریں گی۔

واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق وہ کرونا وبا کے باعث ایک سال تک ریموٹ ٹیچنگ یا آن لائن کلاسز کے بعد اب باقاعدہ طور پر کلاسز لیں گی۔

خاتون اول کے ترجمان نے ایک ای میل میں کہا: ’میں اس بات کی تصدیق کر سکتا ہوں کہ وہ آئندہ ہفتے نئے سمسٹر کو پڑھانا شروع کر رہی ہیں۔‘

واشنگٹن پوسٹ نے کہا کہ صدر جو بائیڈن کی اہلیہ منگل اور جمعرات کو واشنگٹن کے باہر نارتھ ورجینیا کمیونٹی کالج میں 13 ہفتوں تک پڑھائیں گی۔

جل بائیڈن اس کالج میں اس وقت سے پڑھا رہی ہیں جب ان کے شوہر بارک اوباما انتظامیہ میں نائب صدر تھے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وہ امریکہ کی پہلی خاتون اول ہیں جو وائٹ ہاؤس میں رہتے ہوئے اپنے پیشہ ورانہ فرائض انجام دیں گی۔

اخبار نے کہا کہ تدریس کے دوران جل بائیڈن ایک کمپوزیشن کورس میں اپنے طالب علموں کو تعلیمی مضامین لکھنا سکھائیں گی۔

جل بائیڈن نے پہلے ہی واضح کیا تھا کہ وہ وائٹ ہاؤس پہنچنے کے بعد بھی تدریس کا عمل جاری رکھیں گی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ