ٹریننگ ایسی نہیں تھی کہ سونے کا تمغہ جیت پاتا: حیدر علی

ٹوکیو پیرا لمپکس کے ڈسکس تھرو مقابلوں میں سونے کا تمغہ جیت کر پاکستان واپس پہنچنے والے حیدر علی کہتے ہیں کہ وہ قوم کی دعاؤں کی وجہ سے کامیاب ہوئے۔

پاکستان کو ٹوکیو پیرالمپکس میں سونے کا تمغہ دلانے والے ایتھلیٹ حیدر علی اتوار کو رات گئے وطن واپس پہنچ گئے۔

حیدر لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو ان کے اہل خانہ، سپورٹس بورڈ پنجاب اور واپڈا کے عہدے داروں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

انہیں گلدستے پیش کیے گئے اور شہریوں نے ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

ڈسکس تھرو مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے والے حیدر علی نے اس موقعے پر انڈپینڈںٹ اردو کو بتایا کہ انہیں پوری قوم کی دعاؤں کی وجہ سے کامیابی ملی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک بہت بڑا چیلنج تھا کیونکہ انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ٹریننگ کی جو شاید اس درجے کی نہیں تھی کہ وہ گولڈ میڈل جیت پاتے، پھر بھی انہوں نے قوم کی امیدوں پر پورا اترنے کی کامیاب کوشش کی۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں ایتھلیٹس کو عالمی معیار کی تربیت دی جائے تاکہ مزید نوجوان ملک و قوم کا نام روشن کریں۔

انہوں نے اپنا گولڈ میڈل قوم کے نام کرتے ہوئے چھ ستمبر کو یوم دفاع پاکستان کے موقعے پر ’شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا