گوجرنوالہ سے بی ٹی ایس گلوکار کا بورڈ ہٹا دیا گیا

اس بل بورڈ کو 24 سالہ پاپ سٹار کی سالگرہ کے موقع پر یکم ستبر کو ان کے مداحوں نے دو روز کے لیے چیمبر آف کامرس کی اجازت حاصل کر کے لگایا تھا۔

14 مارچ کو لیے گئے اس سکرین گریب میں جنگ کوک بی ٹی ایس کے ہمراہ امریکہ میں گرامی ایوارڈز میں پرفارم کرتے ہوئے۔ گجرانوالہ میں ان کا ایک بل بورڈ زبردستی ہٹوا دیا گیا ہے جس پر مداح ناراض ہیں (اے ایف پی)

پاکستان کے شہر گوجرانوالہ میں جنوبی کوریا کے میوزک بینڈ بی ٹی ایس کے ایک رکن جیون جنگ کوک کا بل بورڈ یہ کہہ کر ہٹوا دیا گیا ہے کہ اس سے مبینہ طور پر ’ہم جنس پرستی کی تشہیر‘ کی ہو رہی ہے۔

اس بل بورڈ کو 24 سالہ پاپ سٹار کی سالگرہ کے موقع پر یکم ستبر کو ان کے مداحوں نے دو روز کے لیے چیمبر آف کامرس کی اجازت حاصل کر کے لگایا تھا۔

اس بل بورڈ پر سنگر کی سیاہ اور سفید رنگ کے سوٹ میں تصویر کے ساتھ لکھا تھا: ’24ویں سالگرہ مبارک‘ اور ساتھ میں یہ بھی تحریر تھا: ’جنگ کوک بی ٹی ایس گوجرانوالہ آرمی۔‘

تاہم قانون ساز اسمبلی کے مقامی رکن کی شکایت پر اس جگہ کے مالک کو اس بورڈ کو ہٹانا پڑا۔

اسمبلی رکن فرقان عزیز بٹ نے وائس ورلڈ نیوز کو بتایا:  ’ہمیں لوگوں کی جانب سے کئی شکایات موصول ہوئیں۔ اس حوالے سے کافی ہل چل تھی۔‘

’اس شہر میں نوجوان لوگ ہیں۔ اس گروپ کا ان پر منفی اثر ہے اور انہیں غلط سرگرمیوں کی طرف راغب کر رہا ہے۔ وہ ہم جنس پرستی کو پھیلاتے ہیں۔‘

انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ ’اسے یہاں کیوں لگایا گیا؟ نہ تو ان کے برانڈ کا نام ہے یہاں اور نہ ہی وہ کوئی پراڈکٹ فروخت کرتے ہیں یہاں۔ جن لوگوں نے اسے یہاں لگایا ہے وہ خود کو گوجرانوالہ آرمی کہتے ہیں۔ یہاں صرف پاکستان آرمی ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب بی ٹی ایس ’ہم جنس پرستی پھیلانے‘ پر زیر عتاب آیا ہو۔

اس سے قبل روسی پرنٹنگ شاپ نے ایک کیفے کے لیے بینڈ کی تصاویر پرنٹ کرنے سے انکار کر دیا تھا کیونکہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ ’بچے گمراہ ہوں۔‘

اب پاکستان میں اس بل بورڈ کو ہٹانے پر  بی ٹی ایس آرمی میں شدید غصہ پایا جاتا ہے۔

ایک مداح نے ٹوئٹر پر لکھا: ’پاکستانی آرمی!! جنگ کوک کا بل بورڈ گوجرانوالہ سے آج ہٹا دیا گیا ہے کیونکہ بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سے ہم جنس پرستی کی تشہیر ہو رہی ہے۔۔ آئیں ان ********* کو بتائیں کہ ہم جنگ کوک اور بی ٹی ایس کو کتنا چاہتے ہیں اور اس ہیش ٹیگ کو ٹرینڈ بنا دیں۔‘

ایک اور شخص نے لکھا: ’میں بہت پریشان ہوں۔۔۔ یہ کہاں سے ہم جنس پرستی ہے؟ کسی کو اس کی وضاحت کرنا پڑے گی۔ اگر آپ بہت زیادہ خوبصورت ہیں تو اس مطلب ہے آپ ہم جنس پرست ہوگئے۔ میں بہت پریشان ہوں۔‘

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان