سارہ کی موت نوجوان خواتین کے لیے تنبیہہ ہے

اپنی تشخیص کے بارے میں بات کرتے ہوئے سارہ ہارڈنگ نے انکشاف کیا کہ اس نے ڈاکٹر کے پاس جانا چھوڑ دیا تھا۔ ہم میں سے کسی کو بھی ایسی غلطی نہیں کرنی چاہیے۔

گرلز الاؤڈ کی گلوکارہ سارہ ہارڈنگ 39 سال کی عمر میں کینسر سے انتقال کر گئیں(اے ایف پی)

بہت سے دوسرے لوگوں کی طرح، مجھے (برطانیہ کی گلوکارہ اور ماڈل) سارہ ہارڈنگ کی چھاتی کے سرطان سے بے وقت موت کی خبر پر بہت دکھ ہوا۔ لیکن میں چونکی نہیں۔

اگست 2020 میں جب انہوں نے اپنی بیماری کے بارے میں لوگوں کو بتایا تو میں اس خبر کے لیے مرض کی سنگین صورت دیکھتے ہوئے پہلے ہی تیار ہوگئی تھی۔

ایسا لگتا ہے کہ لوگوں میں ان مریضوں کے بارے میں معلومات کی کمی ہے جن کا کینسر پھیل جاتا ہے۔

میٹاسٹیز یا مرض کا اپنی پہلی جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہونے کے معاملات تقریبا ہمیشہ آخری سٹیج پر ہوتے ہیں۔ 

جب میں کہتی ہوں کہ میں اس خبر کے لیے تیار تھی تو میرا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ کوئی ایسی چیز ہے جو روزانہ یا ہفتہ وار بنیادوں پر میرے ذہن پر حاوی رہتی ہے۔ میں سارہ ہارڈنگ کو نہیں جانتی تھی۔ میں صرف ایک ایسی عورت ہوں جس میں تیس کے پیٹے میں چھاتی کے سرطان کی تشخیص ہوئی تھی اور اس کے نتیجے میں جو اس بیماری کا سامنا کرنے والی عوامی شخصیات میں میری دلچسپی بڑھی۔

میں جانتی تھی کہ جب سارہ ہارڈنگ کا انتقال ہوا تو عوامی سطح پر غم کا ایک بہت بڑا اظہار ہوگا، کیونکہ وہ میری نسل کی خواتین کے لیے بھی ایک عورت تھی۔

وہ یقینا گرلز الاؤڈ گروپ کی ایسی رکن تھیں جن سے سب سے زیادہ تعلق دیکھا جاسکتا تھا یعنی شراب نوشی اور پارٹیاں کر رہی تھی، جیسا کہ ہم میں سے اکثر بیس کے پیٹے کرتے تھے۔ یہ ناقابل یقین لگتا ہے کہ ہمیشہ زندگی سے بھرپور کوئی اپنی 40 ویں سالگرہ سے پہلے چلا جا سکتا ہے۔ لیکن یہ آپ کے لیے اندھا اور ظالمانہ کینسر ہے۔.

اپنی تشخیص کے بارے میں بات کرتے ہوئے ہارڈنگ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے وبا کی وجہ سے اپنے ڈاکٹر سے ملنا چھوڑ دیا تھا۔ ایسا لگتا ہے کہ اس مرض کی تباہ کن تشخیص کو پبلک کرنے کی ایک وجہ یہ تھی کہ وہ چاہتی تھیں کہ اسی پوزیشن میں موجود دوسری خواتین جلد از جلد طبی مشورہ لیں۔ کوویڈ کے علاوہ دیگر بیماریوں کے مریضوں پر اس وبا کے مکمل اثرات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے اور شاید یہ کبھی معلوم نہیں ہو سکے گا۔

تاہم تشخیص کی مخصوص شرح کی بنیاد پر فلاحی تنظیم بریسٹ کینسر ناؤ نے مارچ 2021 میں اندازہ لگایا تھا کہ برطانیہ میں چھاتی کے کینسر کی تشخیص نہ ہونے والے تقریبا 11,000 افراد ہیں۔ یہ جزوی طور پر مارچ اور دسمبر 2020 کے درمیان کوویڈ کے خلل کی وجہ سے 1.2 ملین کم خواتین کی چھاتی کی سکریننگ کا نتیجہ ہے۔

تاہم، نوجوان خواتین کے لیے، جو ابھی تک معمول کی سکریننگ کی اہل نہیں ہیں، اس بات کا امکان ہے کہ علامات کی اطلاع دینے اور چھاتی کی تبدیلیوں کی جانچ پڑتال میں تاخیر ہوگی۔ بریسٹ کینسر ناؤ کے مطابق 2020 کے عرصے میں 90,000 خواتین کو سپیشلسٹ کی نہیں ریفر کی جاسکتی ہیں۔ ڈاکٹر کے پاس نہ جانے کی مریضوں کی وجوہات برطانیوی صحت کے نظام این ایچ ایس پر مزید بوجھ نہ ڈالنے اور کوویڈ کے شکار ہونے سے خوفزدہ ہونا نوٹ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

میں نے 40 سال کی عمر کی ایک خاتون سے بات کی جس نے جنوری 2020 میں اپنی والدہ میں چھاتی کے کینسر کی تشخیص کے بعد سکریننگ کے لیے کہا تھا۔ اگرچہ اس کی بہن کی سکریننگ کی گئی اور اس کے نتیجے میں انہیں طبی مدد کے نظام میں ڈال دیا گیا، لیکن وہ خود اب تک سکریننگ کی منتظر ہیں۔ اس عبوری عرصے میں ان میں چھاتی کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔

اسی عمر کی ایک اور خاتون کی تشخیص اگست 2020 میں ایک ٹرسٹ میں ہوئی تھی جہاں علاج کسی بھی وقت نہیں رکا تھا، لیکن یقینی طور پر مختلف طریقوں سے اس پر اثر ضرور پڑا تھا۔ ٹیومرز کو ہٹانے کے لیے سرجری جاری رہی تاہم فوری ریکنسٹریکشن (بحالی) کی پیشکش نہیں کی گئی۔ مریضوں کو کسی کو ان کے ساتھ ڈاکٹروں کے ساتھ ملاقاتوں پر لے جانے کی اجازت نہیں تھی اور معاون خدمات محدود تھیں، اور انہوں نے محسوس کیا کہ ان اقدامات نے ان کو تنہا کر دیا ہے۔

یہ کہنا ناممکن ہے کہ یہ خواتین کے تجربات کسی اور وقت میں کتنے مختلف ہوتے، لیکن ایسا لگتا ہے کہ اس وبا نے ان پر اور کینسر کے ہزاروں دیگر مریضوں پر منفی اثر ڈالا ہے۔

مجھے امید ہے کہ سارہ کی موت کے نتیجے میں مزید نوجوان خواتین علامات کی جانچ پڑتال کے لیے آگے آئیں گی اور اس کے بعد ابتدائی تشخیص میں اضافہ ہوگا، بالکل اسی طرح جس طرح 2009 میں جیڈ گوڈی کی موت نے سرویکل کینسر کے بارے میں آگاہی پیدا کی تھی۔

مجھے امید ہے کہ یہ موت نوجوان خواتین کے لیے ایک یاد دہانی کے طور پر کام کرے گی کہ وہ تواتر اور اچھی طرح سے اپنی چھاتی کی جانچ کریں، اور اگر انہیں یقین نہ ہو تو ایسا کیسے کرنا ہے اس بارے میں رہنمائی حاصل کریں، اور یہ بھی یاد دہانی کے طور پر کہ چھاتی کے سرطان کے لیے تیس سال کی عمر کچھ زیادہ چھوٹی نہیں ہے۔ تشخیص کے لیے اور مرنے کے لیے بہت کم عمر نہیں ہے۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فٹنس