چھاتی کا کینسر: چند تشویش ناک حقائق

پاکستان میں چھاتی کے کینسر کے پھیلاؤ کے بارے میں چند تشویش ناک حقائق

(پنک ربن)

تشویش ناک اعداد و شمار

  • پاکستان میں ہر سال 40 ہزار سے زائد خواتین چھاتی کے کینسر کی وجہ سے موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں
  • پاکستان میں ایک کروڑ سے زائد خواتین کو چھاتی کا کینسر ہونے کا خدشہ لاحق ہے
  • پاکستان میں ہر سال چھاتی کے کینسر کے 90 ہزار نئے مریض سامنے آتے ہیں
  • پاکستان میں ہر نو میں سے ایک خاتون کو چھاتی کا کینسر ہونے کا خدشہ لاحق ہے
  • پاکستان میں چھاتی کے کینسر کی شرح پورے ایشیا میں سب سے زیادہ ہے
  • پاکستان میں تمام کینسروں کے مقابلے میں چھاتی کا کینسر تیزی سے پھیل رہا ہے
  • ملک بھرمیں خواتین اور لڑکیوں میں چھاتی کے کینسر کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے
  • چھاتی کا کینسر کرونا جیسے مرض سے کم خطرناک نہیں ہے کیونکہ یہ روزانہ تقریباً 110 اموات کا باعث بنتا ہے

    مزید پڑھ

    اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

     

آگہی کی کمی سب سے بڑا مسئلہ

  • آگاہی نہ ہونے اور اس کے متعلق بات نہ کرنے کے باعث پاکستان میں چھاتی کے کینسر سے اموات کی شرح پورے ایشیا میں سب سے زیادہ ہے۔
  • ہمارے معاشرے میں چھاتی کے کینسر اور اس کے علاج کو باعث شرمندگی سمجھتا جاتا ہے، جس کے باعث خواتین اس بیماری کو چھپاتی ہیں اور اس کے نتیجے میں یہ مرض جان لیوا ثابت ہوتا ہے
  • خواتین چھاتی کے کینسر کے دوسرے یا تیسرے درجے پر مرض کے علاج کے لیے ہسپتال کا رخ کرتی ہیں جس سے زندگی بچنے کے امکانات کم رہ جاتے ہیں

جلد تشخیص اور بروقت علاج  

  • چھاتی کا کینسر ایسا کینسر ہے جس کی جلد تشخیص کی جا سکتی ہے کیونکہ اس کی علامات بیرونی جسم پر ظاہر ہوتی ہیں
  • بریسٹ کینسر کی جلد تشخیص سے مریض کی جان بچنے کے امکانات 90 فیصد تک بڑھ جاتے ہیں۔
  • چھاتی کا کینسر واحد کینسر ہے جس کی بروقت تشخیص کی جا سکتی ہے اور اگر اس کا علاج وقت رہتے ہو جائے تو شرح اموات میں کمی لائی جا سکتی ہے
  • چھاتی کے کینسر کی بروقت تشخیص سے اس کا علاج سستا اور کامیابی سے کرایا جا سکتا ہے
  • بروقت تشخیص اور علاج سے ہزاروں زندگیاں بچائی جا سکتی ہیں

صحت مند طرز زندگی

  • صحت مند طرز زندگی (لائف سٹائل) اپنا کر چھاتی کے کینسر سے 40 فیصد تک بچاؤ ممکن ہے
  • صحت مند طرز زندگی اپنانے اور آگاہی سے بریسٹ کینسر جیسے مہلک مرض سے بچاؤ ممکن ہے
  • صحت مند طرز زندگی سے چھاتی کے کینسر کے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے

---

بشکریہ پنک ربن پاکستان

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی صحت