مجھ سے منسوب لیک ویڈیو جعلی ہے: محمد زبیر

مسلم لیگ کے رہنماؤں نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو پر اپنے ردعمل میں اسے ’انتہائی شرم ناک حرکت‘ قرار دیا ہے۔

محمد زبیر سابق حکومت میں سندھ کے گورنر رہ چکے ہیں (فوٹو: انڈپینڈنٹ اردو)

صوبہ سندھ کے سابق گورنر اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف اور نائب صدر مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے پیر کو کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ان سے منسوب لیک ویڈیو ’جعلی‘ ہے۔

اتوار کو ایک نجی نوعیت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں نظر آنے والے شخص مبینہ طور پر محمد زبیر ہیں۔

محمد زبیر نے پیر کو اس ویڈیو پر اپنے ردعمل میں ایک ٹویٹ میں کہا کہ یہ کوئی سیاست نہیں بلکہ انتہائی گھٹیا حرکت ہے۔

انہوں نے ویڈیو کو ’جعلی‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’اس کے پیچھے جو بھی ہے اس نے انتہائی شرم ناک حرکت کی۔‘

محمد زبیر کا کہنا تھا: ’میں نے اپنے ملک کی ایمان داری، وقار اور عزم کے ساتھ خدمت کی ہے۔ میں پاکستان کی بہتری کے لیے آواز اٹھاتا رہوں گا۔

یہ ویڈیو گذشتہ روز سے پاکستان میں ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ ہے اور صارفین اس پر تبصرے اور میمز بھی شیئر کر رہے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

محمد زبیر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے شدید ناقد ہیں اور اکثر ٹی وی شوز میں حکومتی پالیسیوں اور اقدامات پر سخت تنقید کرتے نظر آئے ہیں۔

خیال رہے کہ ماضی میں بھی کئی سیاست دانوں کی مبینہ نجی ویڈیوز لیک ہوئی ہیں۔

اُدھر آواری ٹاورز کی انتظامیہ نے جاری کیے جانے والے بیان میں کہا ہے کہ ’ان کی بالواسطہ یا بلاواسطہ معلومات کے مطابق ہوٹل کے کمروں میں کوئی کیمرہ نصب نہیں ہے۔‘

آواری ٹاورز کی انتظامیہ نے زبیر عمر کا نام یا ان کیمبینہ ویڈیو کا تذکرہ کیے بغیر کہا کہ ’اگر کسی کی کمرے کے اندر کیمرے میں کوئی ویڈیو ریکارڈ ہوئی ہے تو اس کیمرہ کو غیر قانونی طور پر وہاں لگایا گیا تھا جس کے بارے میں ہوٹل انتظامیہ واقف یا رضامند نہیں تھی۔‘ 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سیاست