پاکستان سیریز کی منسوخی پر مایوسی ہوئی: مارٹن گپٹل

نیو زی لینڈ کے مارٹن گپٹل نے کہا ہے کہ انہیں پاکستان کے خلاف سیریز منسوخ ہونے پر مایوسی ہے اور امید کرتے ہیں کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ جلد واپس آئے گی۔

 10 نومبر 2019 کو آکلینڈ میں نیو زی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان میچ میں مارٹن گپٹل، جنہوں نے  منسوخ ہونے والی سیریز سے دوبارہ بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کرنے والے تھے (اے ایف پی)

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اہم بلے باز مارٹن گپٹل نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کے منسوخ ہونے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے ساتھ کھیلنے کے لیے پرعزم ہیں۔

ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق جمعے کو ایک ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ انہیں سیریز نہ کھلنے پر مایوسی ہوئی مگر انہیں امید ہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ جلد واپس آئے گی۔

مارٹن گپٹل منسوخ ہونے والی سیریز سے دوبارہ بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کرنے والے تھے مگر میچ کے عین دن ہی نیو زی لینڈ کرکٹ بورڈ نے ’سکیورٹی خدشات‘ کی بنا پر پاکستان میں سیریز کھیلنے سے معذرت کر لی تھی اور اگلے ہی دن سے ملک سے چلے گئے۔

یاد رہے کہ سیریز سے قبل گپٹل کی اہلیہ کو دھمکی آمیز ای میلز موصول ہوئی تھیں کہ پاکستان میں ان کے شوہر کی جان کو خطرہ ہوگا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

گپٹل نے بتایا کہ انہیں اہلیہ نے نہیں بتایا تھا کہ ای میل میں کیا لکھا تھا، مگر انہوں نے اس سے نمٹنے کے لیے جو مناسب عہدیدار تھے، انہیں بتا دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ خاندان کو دھمکیاں ملنا کبھی بھی اچھا نہیں ہوتا اور ان کو جو صحیح لگا وہ طریقہ کار اختیار کیا اور عہدیداروں کو بتایا۔  

انہوں نے کہا کہ سیریز منسوخ ہونا سب کے لیے مایوس کن تھا کیونکہ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل سیریز کھیلنا چاہتی تھی۔

نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کا آغاز پاکستان کے خلاف میچ سے کرے گی اور گپٹل کا کہنا ہے متحدہ عرب امارات میں پاکستان زیادہ مضبوط ٹیم ثابت ہو سکتی ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ