’محمد نبی، پاکستانی آپ سے معذرت خواہ ہیں‘

پاکستان سے میچ ہارنے کے بعد محمد نبی پریس کانفرنس کرنے آئے تو ایک صحافی نے سوال کیا کہ ’پاکستان سے ہارنے کے بعد آپ اپنے ملک واپس جائیں گے تو کوئی خطرہ ہے؟‘

ایک صحافی محمد نبی سے سیاسی سوال کرنے پر بضد رہے لیکن محمد نبی نے تحمل سے جواب نہ دینے پر اصرار کیا(اے ایف پی فائل)

افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نبی نے گذشتہ روز میچ کے بعد افغانستان کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دینے سے انکار کردیا۔

پاکستان سے میچ ہارنے کے بعد محمد نبی پریس کانفرنس کرنے آئے تو ایک صحافی نے سوال کیا کہ ’پاکستان سے ہارنے کے بعد آپ اپنے ملک واپس جائیں گے تو کوئی خطرہ ہے؟‘

اس سوال پر محمد نبی نے کہا کہ آپ کرکٹ کے حوالے سے سوال پوچھیں، حالات کو وہیں پر چھوڑ دیں، ہم ورلڈ کپ کی پوری تیاری کرکے پورے اعتماد کے ساتھ آئے ہیں، ایسی کوئی بات نہیں ہے۔

انہی صحافی نے ایک اور سوال پوچھا کہ اب پاکستان کے ساتھ افغانستان کے تعلقات بہتر ہیں تو کیا اس سے افغان کرکٹ کو کوئی فائدہ ہوگا؟ محمد نبی نے اس سوال پر بھی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ یہ کرکٹ سے متعلق سوال نہیں ہے۔

مذکورہ صحافی بضد رہے لیکن محمد نبی نے تحمل سے جواب نہ دینے پر اصرار کیا۔ اس طرح کے سیاسی نوعیت کے سوالوں کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے نمائندے نے مداخلت کرتے ہوئے محمد نبی کی پریس ٹاک ختم کردی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ورلڈ کپ ٹی 20 کے گروپ ٹو میں پاکستان نے افغانستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنلسٹ کی فہرست میں اپنی جگہ مضبوط کرلی ہے۔

اس صورتحال پر سوشل میڈیا کی جانب سے بھی ردعمل دیکھنے میں آیا۔

پریس سیشن میں پوچھے گئے سوالات پر تبصرہ کرتے ہوئے صحافی شیراز حسن کا ٹوئٹر پر کہنا تھا کہ سوال پوچھنے والے جو بھی صحافی تھے وہ جرنلزم اور کرکٹ پر ایک دھبہ ہیں۔ محمد نبی نے صورتحال باوقار طریقے سے نمٹائی۔ 

اظہار خان نامی ٹوئٹر صارف نے محمد نبی کو ٹیگ کیا اور کہا کہ گذشتہ روز پوچھے گئے اس سوال پر ہم پاکستانی آپ سے معذرت خواہ ہیں
 

اے ایم کنال نامی صارف کا کہنا تھا کہ ایسے لگتا ہے جیسے فارن افئیرز کا جرنلسٹ ڈبل شفٹ کرنے سپورٹس جرنلسٹ کے طور پر کانفرنس میں جا کے سوال کر رہا ہے۔ 
 

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سوشل