جلدی کرو میری انگریزی پانچ منٹ میں ختم ہو جائے گی: افغان کپتان

افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نبی نے ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ میں سکاٹ لینڈ سے میچ جیتنے کے بعد پریس کانفرنس میں صحافیوں سے بات چیت شروع ہونے سے قبل مذاق میں کہا کہ ’ذرا جلدی کرنا پانچ منٹ میں میری انگریزی ختم ہو جائے گی۔‘

محمد نبی، راشد خان کی جانب سے کپتانی سے دستبردار ہونے کے بعد ٹیم کے کپتان بنائے گئے تھے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)

افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نبی نے ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کے ایک میچ میں سکاٹ لینڈ سے میچ جیتنے کے بعد پریس کانفرنس میں صحافیوں سے بات چیت شروع ہونے سے قبل مذاق میں کہا کہ ’ذرا جلدی کرنا پانچ منٹ میں میری انگریزی ختم ہو جائے گی۔‘

محمد نبی مسکراتے ہوئے پریس کانفرنس میں آئے اور بیٹھتے ہی پہلے پوچھا کہ کتنے سوال ہیں۔ پھر خود ہی بولے: ’یار یہ سب سے مشکل کام ہے، پانچ منٹ ہیں آپ لوگ کتنے سوال کرو گے؟‘

محمد نبی کا یہ مزاحیہ جملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔ جنوبی ایشیا کی ٹیموں کے کھلاڑیوں کو اکثر انگریزی زبان کا مسئلہ رہتا ہے۔ اس کے حل کے لیے ٹی وی چینلز نے اب ان میں سے کئی کے ساتھ اردو میں بات کرنا بھی شروع کیا ہے، جس کا انگریزی ترجمہ بعد میں سوال پوچھنے والا خود ہی کر دیتا ہے۔

تاہم پریس کانفرنس کے دوران محمد نبی کی بولی گئی اردو قابل ذکر تھی۔ افغان ٹیم کے اکثر کھلاڑی ماضی میں پاکستان میں ہی کھیلتے رہے ہیں، جہاں انہوں نے اردو بھی سیکھی ہے۔

ویڈیو پر ردعمل میں بھارت کے ایک پروفیسر سیپرشاد شیٹی نے لکھا کہ ’مجھے سمجھے نہیں آتی کہ آئی سی سی انگریزی میں ہی کیوں پریس کانفرنس منعقد کرتی ہے۔‘

محمد نبی، راشد خان کی جانب سے کپتانی سے دستبردار ہونے کے بعد ٹیم کے کپتان بنائے گئے تھے۔ افغانستان کی ٹیم سپر 12 میں پاکستان اور بھارت کے ساتھ گروپ 2 میں موجود ہے۔

محمد نبی نے ذمہ داری ملنے کے بعد سوشل میڈیا پر لکھا تھا: ’اس مشکل صورت حال پر میں بورڈ کا فیصلہ قبول کرتا ہوں، ہم سب مل کر ورلڈ کپ میں قوم کی بہترین نمائندگی کریں گے۔‘

پاکستان اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کا 29 اکتوبر کو دبئی میں ٹاکرا ہوگا، جس کے لیے دونوں ممالک کے کروڑوں کرکٹ شائقین بےتابی سے انتظار کر رہے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹرینڈنگ