ناٹ آؤٹ آصف علی کے لیے پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ

پاکستان کے مڈل آرڈر اور جارحانہ بلے باز آصف علی کو آئی سی سی کا پلیئر آف دی منتھ یعنی گذشتہ ماہ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔

آصف علی کو اکتوبر میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران پاکستان کے تین میچز میں ناقابل شکست 52 رنز بنانے پر نامزد کیا گیا تھا (اے ایف پی)

پاکستان کے مڈل آرڈر اور جارحانہ بلے باز آصف علی کو آئی سی سی کا پلیئر آف دی منتھ یعنی گذشتہ ماہ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔

آصف علی کے ساتھ ساتھ یہ اعزاز آئرلینڈ کی خاتون کرکٹر لورا ڈیلنی کو بھی اکتوبر کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔

یہ اعزاز ہر ماہ ووٹنگ کے ذریعے تمام فارمیٹس میں حصہ لینے والے مرد اور خواتین کرکٹرز کو دیا جاتا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے اکتبور کے بہترین کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس ایوارڈ کا مقصد مرد اور خواتین کرکٹرز کی بہترین کارکردگیوں کو سراہنا اور اس کا جشن منانا ہے۔

اکتوبر کے لیے ہونے والی ووٹنگ میں آصف علی کا نام سرفہرست رہا جہاں ان کا مقابلہ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن اور نمیبیا کے ڈیوڈ ویسا سے تھا۔

آصف علی کو اکتوبر میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران پاکستان کے تین میچز میں ناقابل شکست 52 رنز بنانے پر نامزد کیا گیا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے یہ رنز جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 273.68 کے سٹرائیک ریٹ سے بنائے۔

آصف علی سب سے پہلے اس وقت سرخیوں میں آئے جب انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں 12 گیندوں پر 27 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرایا، لیکن ان کا نام اس وقت ہر زبان پر تھا جب انہوں نے افغانستان کے ساتھ سنسنی خیز میچ میں ایک ہی اوور میں چار چھکے لگا کر میچ کو جیت پر ختم کر دیا۔

واضح رہے کہ آصف علی اب تک ورلڈ کپ میں ناٹ آؤٹ رہے ہیں۔

آئی سی سی ووٹنگ اکیڈمی کے رکن عرفان پٹھان نے آصف علی کی اب تک کی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’اپنی ٹیم کو ہار کے منہ سے نکال کر جیت دلانا ہی آصف علی کو سپیشل بناتا ہے۔‘

عرفان پٹھان نے کہا کہ ’آصف علی نے ایسا ایک بار نہیں بلکہ دو بار کیا۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ