پشاور کی یونیورسٹی بنی کاروں کا ’شوروم‘

پشاور کی یونیورسٹی آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں نئی اور پرانی گاڑیوں کی عمدہ نمائش ہوئی۔

پشاور کی یونیورسٹی آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) ہفتے کو سپورٹس کاروں کے ’شور روم‘ میں بدل گئی جب وہاں نئی اور پرانی گاڑیوں کی عمدہ نمائش ہوئی۔

اس میلے میں گاڑیوں کے شوقین افراد نے اپنی گاڑیوں کو سجا کر پیش کیا اور ان کے کرتب بھی دکھائے ۔

میلے میں مردان سے آئے بابر کا کہنا تھا انہیں یہ شوق بچپن سے ہے اور انہوں نے سات سال سے موجود کار کو مکمل موڈیفائی کیا ہے۔

ویسے تو پرانی گاڑیاں رکھنے کا شوق زیادہ تر اسلام آباد یا لاہور میں پایا جاتا تھا لیکن پشاور میں بھی ایسی کاریں رکھنے کا رجحان بڑھا ہے۔

بابر نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ پہلے یہ رجحان کم تھا لیکن اب زیادہ ہو گیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’لوگوں میں بہت زیادہ شوق پایا جاتا ہے، خاص طور پر پشاور اور راولپنڈی میں۔

’اس طرح کے ایونٹ ضرور ہونے چاہییں تاکہ لوگوں کو موٹی ویشن ملے اور موٹر سپورٹس پاکستان میں پروموٹ ہو ۔ ہمیں بھی اس کو پروموٹ کرنا چاہیے۔‘

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا