ایران کی دوسری بڑی ایئرلائن پر سائبر حملہ

ایئرلائن کا کہنا ہے کہ اس کی تمام پروازیں شیڈول کے مطابق ہیں لیکن اس کی ویب سائٹ ڈاؤن ہو گئی۔

ماہان ایئر ایران کی اہم نجی ایئرلائن ہے جو قومی ایئرلائن ’ایران ایئر‘ کے بعد ملک کی دوسری سب سے بڑی ائیر لائن ہے(اے ایف پی فائل)

ایران کی دوسری سب سے بڑی ایئرلائن ’ماہان ایئر‘ کا کہنا ہے اسے اتوار کو سائبر حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

کمپنی پر اس سے قبل بھی متعدد سائبر حملے ہو چکے ہیں۔

کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ ’ماہان ایئر کے کمپیوٹر سسٹم کو ایک نئے حملے کا سامنا کرنا پڑا۔ ملک کی ہوابازی کی صنعت میں اپنے اہم مقام کی وجہ سے یہ پہلے بھی کئی بار ایسے حملوں کا نشانہ بن چکی ہے۔‘

بیان میں مزید کہا گیا کہ اس کی تمام پروازیں شیڈول کے مطابق تھیں لیکن کمپنی کی ویب سائٹ ڈاؤن ہو گئی۔

ایئر لائن کے ترجمان امیر حسین زولانواری نے سرکاری ٹیلی ویژن کو بتایا کہ ’ہماری انٹرنیٹ سکیورٹی ٹیم سائبر حملے کو ناکام بنانے کی کوشش رہی ہے۔‘

ماہان ایئر قومی ایئرلائن ’ایران ایئر‘ کے بعد ملک کی دوسری سب سے بڑی ائیر لائن ہے۔

یہ فضائی کمپنی بھی2011 سے امریکی پابندیوں کا نشانہ بننے والی ایرانی کمپنیوں کی بلیک لسٹ میں شامل ہے۔

ڈومیسٹک نیٹ ورک کے علاوہ یہ ایئرلائن یورپ اور ایشیا کے کئی ممالک کے لیے بھی آپریٹ کرتی ہے۔

ایران نے گذشتہ ماہ اسرائیل اور امریکہ پر ملک کے پٹرول کی تقسیم کے نظام پر سائبر حملے کا الزام لگایا تھا جس نے ملک بھر میں ایندھن کی فراہمی میں خلل ڈالا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

دوسری جانب اسرائیل کے انٹرنیٹ انفراسٹرکچر کو بھی سائبر حملے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

’بلیک شیڈو ہیکنگ گروپ‘ نے اسرائیل کی سب سے بڑی ہم جنس پرست یا LGBTQ ڈیٹنگ سائٹ اور ایک انشورنس فرم کی ویب سائٹ ہیک کر لی۔

اس ہیکنگ گروپ نے ایران سے کسی بھی تعلق کا اعتراف نہیں کیا لیکن اسرائیل کی ویب سائٹس پر ان حملوں کو اسرائیل اور ایران کے درمیان برسوں سے جاری خفیہ سائبر جنگ کے تسلسل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا