ایپل کے نئے طاقتور ترین میک بک پرو کمپیوٹر کی نمائش

یہ کمپیوٹر مختلف شعبوں میں کام کرنے والے ان ماہرین کے لیے تیار کیا گیا ہے جنہیں اعلیٰ کارکردگی کے حامل کمپیوٹر کی ضرورت رہتی ہے۔

کمپنی کے مطابق نئے میک بک پرو کی قیمت پانچ ہزار 999 ڈالر سے شروع ہوگی (اے ایف پی)

امریکہ کی کثیر ملکی ٹیکنالوجی کمپنی ’ایپل‘ نے اپنا نیا میک بک پرو کمپیوٹر تیارکرلیا۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ پہلی بار اتنا طاقتور کمپیوٹر تیار کیا گیا ہے۔

ایپل کمپنی کے مطابق نئے میک بک پرو کی قیمت پانچ ہزار 999 ڈالر سے شروع ہوگی۔ یہ کمپیوٹر مختلف شعبوں میں کام کرنے والے ان ماہرین کے لیے تیار کیا گیا ہے جنہیں اعلیٰ کارکردگی کے حامل کمپیوٹر کی ضرورت رہتی ہے۔

ڈیویلپرز کی عالمی کانفرنس میں پیش کی گئی تفصیل کے مطابق نئے میک بک پرو کی نمائش ایک ’پرو ڈسپلے ایکس ڈی آر‘ ناپی سکرین کے ساتھ کی گئی جس کو میک بک میں پلگ کرکے ڈیسک ٹاپ سٹائل کے کمپیوٹر میں تبدیل کیا جا سکتا ہے جو بے حد تیز رفتاری سے کام کرے گا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس معیار کے دوسرے کمپیوٹروں کے مقابلے میں نئے میک پرو کی قیمت کم ہے۔  نیا کمپیوٹر اس سال موسم سرما میں متعارف کرا دیا جائے گا اور مختلف سائز میں دستیاب ہوگا۔

ایپل نے کئی بار دعویٰ کیا کہ کمپیوٹر میں موجود خوبیوں نے اسے ’بے مثال‘ بنا دیا ہے اور اسے اپ گریڈ کرکے اس کی کارکردگی ایسی بنائی جا سکتی ہے جو اس سے پہلے کے میک پرو میں ممکن نہیں تھی۔

ایپل کے مطابق میک پرو کا اس سے پہلے کا ورژن 5 برس سے اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا۔ اس کے ڈیزائن میں بھی سنگین غلطیاں کی گئی تھیں جو اپ ڈیٹ میں رکاوٹ کا سبب بنیں۔ تاہم میک پرو کے نئے ڈیزائن کی بدولت ان مسائل پر قابو پا لیا گیا ہے۔ کمپیوٹر میں حدت برقرار رکھنے کا اعلیٰ معیار کا نظام موجود ہے جس میں بڑے سائز کا پنکھا بھی شامل ہے۔

کمپنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کمپیوٹر میں مختلف ہارڈوئرز کے ساتھ استعمال کیے جانے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔ ایپل کی جانب سے میک پرو کے تعارف کے موقعے پر انتہائی اعلیٰ معیار کی 8 کے ویڈیو چلا کر دکھانے کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

کمپیوٹرکے موسیقی کمپوز کرنے اور ویڈیو ریکارڈنگ کے سافٹ وئیر کی صلاحیت بھی عملی طور پر دکھائی گئی۔ نئے میک پرو پر سینکڑوں ٹریکس ایک ساتھ پلے کئے جا سکتے ہیں۔

کمپیوٹر پہیوں کے ساتھ بھی حاصل کیا جا سکتا ہے بدولت اس کی ایک سے دوسری جگہ منتقلی آسان ہوگی۔ کمپیوٹر اور سکرین کی پشت پر معمول سے ہٹ کر سوراخ بنائے گئے ہیں۔

جالی کی بدولت کمپیوٹرکے اندر پیدا ہونے والی حدت آسانی سے باہر نکل سکے گی جس سے اس کی کارکردگی مزید بہتر ہو گی۔ میک بک پرو کے پچھلے ورژن میں اس کا ہیٹ اپ ہونا بڑا مسئلہ رہا ہے۔

پرو ڈسپلے ایکس ڈی آر سکرین اعلیٰ ترین معیار کے نظام  ’ایکسٹریم ڈائنامک رینج‘ سے آراستہ ہے۔ یہ میک بک پرو سے علیحدہ بھی خریدی جا سکتا ہے اور باقی میک بک کمپیوٹروں  کے ساتھ بھی قابل استعمال ہے۔

اس سکرین میں جدید ٹیکناجیزکی خوبیاں موجود ہیں۔ سٹینڈ کی مدد سے اسے دائیں بائیں گھمایا جا سکتاہے اور ساتھ ساتھ دیوار پربھی لگایا جا سکتا ہے۔

سکرین کی قیمت چار ہزار 999 ڈالر ہے۔ یہ بھی موسم سرما میں لانچ کی جائے گی۔ 

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی