کالاشاہ کاکو موٹروے: دھند کے باعث 30 گاڑیاں ٹکرا گئیں

موٹروے پولیس کے مطابق کالاشاہ کاکو موٹر وے پر دھند کے سبب منگل کی صبح 30 کے قریب گاڑیوں کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں جانی نقصان نہیں ہوا تاہم متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

موٹروے پولیس کے مطابق کالاشاہ کاکو موٹر وے پر دھند کے سبب منگل کی صبح 30 کے قریب گاڑیوں کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں جانی نقصان نہیں ہوا تاہم متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

سینیئر پٹرولنگ آفیسر یاسر محمود نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ’صبح میں دھند نہیں تھی مگر موٹر وے پر کچھ جگہوں پر کبھی کبھار دھند کا پیچ آ جاتا ہے جس کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’یہ حادثہ بھی اسی وجہ سے ایسے مقام پر پیش آیا جہاں گہری دھند تھی۔‘

دوسری جانب ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا شیخوپورہ خرم ڈوگر نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ حادثہ منگل کی صبح تقریباً آٹھ بجے کے قریب پیش آیا۔

ان کا بھی یہی کہنا تھا کہ ’صبح ’پیچز‘ کی شکل میں موٹر وے پر دھند تھی، جیسے ہی ان گاڑیوں نے شیخوپورہ انٹر چینج کراس کیا تو گہری دھند کے سبب سب سے آگے والی گاڑی نے بریک لگائی جس کے بعد اس کے پیچھے 40 سے 50 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔‘

خرم ڈوگر کا کہنا ہے کہ ’موٹر وے پر دھند کو مدنظر رکھتے ہوئے بروقت بند نہیں کی گئی، گاڑیاں چونکہ موٹروے پر سپیڈ پر چلتی ہیں اس لیے انہیں اندازہ نہیں ہوا اور وہ آپس میں ٹکرا گئیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں 12 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر فیروز والا اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر شیخوپورہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایس ایچ او خرم ڈوگر کے مطابق موقع پر موٹر وے پولیس اور ریسکیو 1122 کی گاڑیاں بھی پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ موٹر وے سے گاڑیوں کا ملبہ ہٹا کر اسے دوبارہ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر حنیف نے بھی اپنی ٹویٹ میں دسمبر کے مہینے میں شدید سردی اور دھند کی پیش گوئی کی ہے۔

اسی حوالے سے سینیئر پٹرولنگ آفیسر یاسر محمود نے عوام سے اپیل کی ہے کہ موٹر وے پر سفر کرنے کے لیے ضروری ہے کہ یا تو آپ دھند کے دنوں میں اپنے سفر کو ملتوی کر دیں یا صبح 10 سے رات 10 بجے تک کا وقت سفر کریں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان