پی ایف اے پلیئر آف دی ایئر: کیا کوئی محمد صلاح تک پہنچ سکتا ہے؟

لیورپول کے روایتی حریف ایورٹن کے خلاف ڈربی میچ میں شاندار کارکردگی کے بعد محمد صلاح ناقابل تسخیر فارم میں ہیں۔

ایورٹن نے لیورپول کے ہاف میں آگے بڑھنے کی کوتاہی کی جس کی وجہ سے صلاح کو ایورٹن کے خلاف سپیس ملی جس کا انہوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا (اے ایف پی)

 

لیورپول کے روایتی حریف ایورٹن کے خلاف ڈربی میچ میں شاندار کارکردگی کے بعد محمد صلاح ناقابل تسخیر فارم میں ہیں۔

پلیئر فٹبالرز ایسوسی ایشن (پی ایف اے) کے سال کے سب سے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ کے لیے صلاح سب سے آگے ہیں اور یہ تقریباً یقینی ہو گیا ہے کہ مصری فارورڈ تمام حریفوں کو پیچھے چھوڑ کر یہ ایوارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہیں۔ 

میچ کے دوران ایورٹن نے لیورپول کے ہاف میں آگے بڑھنے کی کوتاہی کی جس کی وجہ سے صلاح کو ایورٹن کے خلاف سپیس ملی جس کا انہوں نے بھرپور فائدہ اٹھانے کا ایسا مظاہرہ کیا جو کہ یورپ کے کسی بھی بہترین کھلاڑی کا مقابلے میں ہے۔

اس قسم کی مہارت اکثر پرانے صلاح میں دیکھی جا سکتی تھی۔ لیکن ان کا مکمل کھیل اب اپنے مخالفین کو آسانی سے پچھاڑ سکتا ہے۔

جب جورڈن ہینڈرسن نے صلاح کو پاس کیا اور صلاح نے شیمس کولمین کو ہاف لائن پر چکمہ دے کر آگے نکلے تو اس کے بعد انہوں نے چند سیکندوں میں اس موقع سے فائدہ اٹھایا اور گول داغ دیا۔

29 سالہ کھلاڑی کی خود کو مزید بہتر بنانے کی بھوک نے انہیں جسمانی طور پر مزید مضبوط بنا دیا ہے اور یہ ان کے دوسرے گول سے واضح ہوا جب انہوں نے کولمین کے ناکام چیلنج کو پچھاڑتے ہوئے تیز رفتاری دکھاتے ہوئے گول کیا۔

صلاح کی گول کرنے کی صلاحیت اب چست ہو چکی ہے۔ اب مصر سے تعلق رکھنے والے صلاح  کم مواقع کے باوجود بھی گول کرتے ہیں۔ اب نے کے کھیل میں مزید نفاست آ گئی ہے جس کے باعث ایورٹن کے گول کیپر جورڈن پکفورڈ بھی بے بس ہو گئے۔

یہ ان کا آخری 12 پریمیر لیگ گیمز میں12 واں گول تھا اور چھ  گولز میں اسسٹ (مدد) فراہم کیے۔ صلاح نے اب تک اپنے 14 لیگ میں سے تین کے علاوہ تمام میچز میں گول اسسٹ (گول یا اسسٹ) کیے ہیں۔ اگر صلاح کی گول کرنے کی رفتار اب کم بھی ہوجائے تو کیا کوئی

دوسرا کھلاڑی ہے جو پی ایف اے پلیئر آف دی ایئر کی دوڑ میں انہیں ہرا سکے؟

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

لگتا ہے کہ زخمی ہونے کی وجہ سے کیون ڈی بروئن پلیئر آف دی ایئر کی ہیٹرک نہیں کر پائیں گے۔ اس سیزن میں وہ صرف پانچ میچز کا آغاز ہی کر پائے ہیں۔ ان کے علاوہ مانچسٹر سٹی کی ٹیم میں دیگر کھلاڑیوں نے یہ یقینی بنایا ہے کہ پیپ گارڈیولا کے زیرسایہ کھیلنے والی ٹیم اپنا ہائی لیول جاری رکھ سکے۔ 

برنارڈو سیلوا بھی بہترین میڈ فیلڈر کے طور پر سامنے آئے ہیں جنہوں نے اس ہفتے ایسٹن ولا کیخلاف بہترین وولی گول سکور کیا ہے جو کہ شاید اس سیزن کی ہائی لائٹ ہے۔ مگر ان کا کھیل مانچسٹر سٹی کی ٹیم کو آپس میں اس طریقے سے جوڑ کر رکھتا ہے اور اگر وہ چیلسی سے آگے نکل کر اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں تو وہ اس ایوارڈ کے امیدوار ہو سکتے ہیں۔ 

پرتگال کے کھلاڑی جاؤ کنسیلو بھی امیدواروں میں سے ایک ہیں کیونکہ وہ میچز میں فل بیک کے کردار میں کھیل پر منفرد طریقے سے اثرانداز ہوتے نظر آئے ہیں اور اس پوزیشن میں اپنا لوہا منوایا ہے جس پر ٹرینٹ الیگزینڈر آرنلڈ اور ریس جیمز جیسے کھلاڑی کھیلتے ہیں۔

محمد صلاح کا ستارہ ہر ہفتے تو چمک ہی رہا ہے مگر پرتگالی جوڑی پر توجہ اس وقت بھی کم ہوتی ہے جب مانچسٹر سٹی کے سپرسٹار کھلاڑیوں کا جھرمٹ اپنی بے مثال صلاحیت دکھاتا ہے۔ فل فوڈن، جیک گریلش، ریاد ماہریز، رحیم سٹرلنگ، گبریئل جیسوس اور کیون ڈی بروئینا (جب تندرست ہوگئے) تو مستقبل میں مزید میچ جتانے والی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی تعداد بڑھ جائے گی اور مانسچٹر کے کھلاڑیوں کے ووٹس کو مزید تقسیم کر دے گی۔

لہذا لگ رہا ہے کہ یہ محمد صالح ہی ہوں گے، حتیٰ کہ  سیزن کے اس بتدائی مرحلے پر بھی ان کے پاس کرسٹیانو رونالڈو (چار گول) اور رومیلو لوکاکو(تین گول) کے مجموع سے6 گول زیادہ ہیں۔

عام طور پر ہو سکتا ہے کہ اس ایوارڈ کا انحصار لیورپول کی جیت پر منحصر ہو۔ لیکن محمد صلاح خود کو اتنا آگے لے جا چکے ہیں وہ یقینا اسے حاصل کرلیں گے۔

بے شک2018 میں بھی اسی قسم کے صورتحال سے محمد صلاح کو فائدہ ملا تھا۔ جیسا کہ ورجیل وان ڈائیک کو ایک سال قبل اور ڈی بروئنا کو دو سال پہلے ملا تھا جب لیور پول کو فتح ملی تھی۔

افریقہ کپ آف نیشنز بھی شروع ہو رہا ہے، جو صلاح کی فارم کو متاثر کر سکتا ہے اور صلاح چار میچز کے لیے اس کپ میں مشغول بھی ہو سکتے ہیں جس سے وہ پریمیئر لیگ میچز محروم ہو جائیں گے۔

لیکن صلاح کی کارکردگی اتنی مستقل ہے کہ سال ختم ہونے سے پہلے انہیں دوڑ میں پیچھے چھورنا مشکل ہوجائے گا۔

© The Independent

زیادہ پڑھی جانے والی فٹ بال