متحدہ عرب امارات: قومی سلامتی کے مشیر کا متوقع دورہ ایران

پیر کو ہونے والے اس دورے کے دوران باہمی تعلقات کی توسیع، ان میں اضافہ نیز خطے کی تازہ ترین پیشرفت پر مشاورت سمیت دیگر امور زیربحث لائے جائیں گے۔

دورہ ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری علی شمخانی کی سرکاری دعوت پر منعقد ہو رہا ہے (فائل تصویر: اے ایف پی)

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے قومی سلامتی کے مشیر شیخ طحنون بن زاید آل نہیان پیر کو ایران کا دورہ کر رہے ہیں۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق یہ دورہ ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری علی شمخانی کی سرکاری دعوت پر منعقد ہو رہا ہے جو ایرانی سپریم رہبر اسلامی آیت اللہ علی خامنہ ای کے نمائندے بھی ہیں۔

شیخ طحنون بن زاید آل نہیان تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ ساتھ بعض دیگر اعلیٰ عہدے داروں سے بھی بات چیت کریں گے۔

باہمی تعلقات کی توسیع، ان میں اضافہ نیز خطے کی تازہ ترین پیشرفت پر مشاورت سمیت دیگر امور ان کے دورہ ایران کے دوران زیربحث لائے جائیں گے۔

بین الاقوامی اور مقامی نیوز ایجنسیوں کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر کے سفارتی مشیر انور قرقاش نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’ایک وفد جلد ہی ایران کا دورہ کرے گا اور ان کے دوست اس سفر سے پہلے ہی واقف ہیں۔‘ 

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اماراتی سفارت کار انور قرقاش نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات کو عراق، شام، یمن اور لبنان میں ایران کے رویے پر گہری تشویش ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یاد رہے متحدہ عرب امارات کے قومی سلامتی کے مشیر طحنون بن زاید آل نہیان نے ہی گزشتہ ماہ ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ محمد بن زاید بن سلطان آل نہیان کے دورہ انقرہ کی راہ ہموار کی تھی۔ انہوں نے گزشتہ دو سالوں سے ترکی اور ایران کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے تعلقات کو بحال کرنے کے لیے پس پردہ کام کیا ہے۔

یہ دورہ ویانا میں 2015 کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے، ایران پر امریکی پابندیاں ہٹانے اور تہران کے جوہری پروگرام میں اضافے کو روکنے کے لیے ویانا میں دوبارہ شروع ہونے والے مذاکرات کے ایک ہفتے بعد ہوا ہے۔

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا