پہلا ٹی 20: پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف 63 رنز سے فتح

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 201 رنز کا ہدف دیا لیکن مہمان ٹیم 137 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم 13 دسمبر، 2021 کو ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے پہلے ٹی20 میچ میں وکٹ حاصل کرنے کے بعد جشن منا رہی ہے (اے ایف پی)

ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کو پاکستان نے 63 رنز سے باآسانی جیت لیا۔

پیر کو کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے۔

پاکستانی بلے بازوں میں وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان (78 رنز ) اور حیدر علی (68 رنز) نے نمایاں کارکردگی دکھائی۔

201 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم شروع سے ہی سنبھل نہیں پائی اور اس کی وکٹیں وقتا فوقتا وکٹیں گرتی رہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

صرف 60 رنز کے مجموعی سکور پر آدھی مہمان ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی، جس کے بعد کسی مزاحمت کے امکان کم رہ گئے۔

ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 137 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان کو ٹی 20 سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل ہو گئی ہے۔

دونوں ٹیموں میں اگلا مقابلہ منگل کو اسی سٹیڈیم میں مقامی وقت کے مطابق چھ بجے کھیلا جائے گا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ