ٹی 20 سیریز: پاکستان کا ویسٹ انڈیز کے خلاف کلین سوئپ

پاکستان نے محمد رضوان اور بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز کو تیسرے ٹی 20 میں بھی ہرا دیا۔

محمد رضوان  کا تیسرے ٹی 20 میچ میں نصف سینچری سکور کرنے کے بعد ایک انداز( اے ایف پی)

پاکستان نے جمعرات کو ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹی20 میچوں کی سیریز کا تیسرا مقابلہ سات وکٹوں سے جیت کر سیریز تین صفر سے اپنے نام کر لی۔

آج کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کے کپتان نکولس پُورن 64 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ بروکس نے 49 اور برینڈن کنگ نے 43 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

پاکستانی اوپنرز نے ویسٹ انڈیز کے بظاہر مشکل دکھنے والے ہدف کے تعاقب میں پراعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے سکور کو 15 ویں اوور میں 158 تک پہنچا دیا لیکن 16 ویں اوور میں کپتان بابر اعظم 78 رنز بنا کر سمتھ کی گیند پر روماریو شیفرڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بابر اعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان اور فخر زمان نے رنز بنانے کی رفتار میں کمی نہیں آنے دی اور مستعدی کے ساتھ سکور میں اضافہ کرتے رہے۔

گذشتہ دو میچوں کی طرح آج بھی پاکستانی بلے بازوں میں وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے سب سے زیادہ ( 87رنز) بنائے۔ وہ ایک سال کے دوران ٹی20 میچوں میں ہزار رنز بنانے والے واحد کھلاڑی بھی بن گئے۔

فخر زمان نے 13 رنز بنائے، افتخار احمد نے ایک اور آصف علی سات گیندوں پر جارحانہ 21 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

ویسٹ انڈیز کے بولر اوڈین سمتھ، شیفرڈ اور ڈومینک ڈریکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ