دوسرا ٹی 20: پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف نو رنز سے فتح

پاکستان نے جیت کے لیے 173 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن ویسٹ انڈیز نو وکٹوں پر 163 رنز بنا سکی۔

محمد وسیم ویسٹ انڈین بلے باز نکولس  کی وکٹ حاصل کرنے کے بعد شاداب خان کے ساتھ جشن منا رہے ہیں ( اے پی)

پاکستان نے منگل کو ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا مقابلہ نو رنز سے جیت لیا۔

آج کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے۔

گذشتہ روز کی طرح آج بھی پاکستانی بلے بازوں میں وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے سب سے زیادہ (38 رنز) بنائے۔

ان کا بھرپور ساتھ دیا افتخار احمد نے، جنہوں نے 32 رنز سکور کیے۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم آج بھی قابل ذکر سکور نہ کر سکے اور سات رنز پر آؤٹ ہوگئے۔

38 رنز کے مجموعی سکور پر دوسری وکٹ فخر زمان کی گری۔ انہوں نے صرف 10 رنز بنائے۔

رضوان اور حیدر علی (31 رنز) ٹیم کا سکور 86 رنز تک لے گئے۔

پاکستان کی پانچویں وکٹ 111 کے مجموعی سکور پرگری جب محمد نواز صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آصف علی بھی مجموعی سکور میں صرف نو رنز کا اضافہ کرسکے۔

آخری اوور میں افتخار احمد اور شاداب خان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا سکور 172 رنز تک پہنچایا۔

محمد افتخار 19 گیندوں پر 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ شاداب 12 گیندوں پر 28 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

ویسٹ انڈیز کے اوڈین سمتھ نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ باقی بولرز صرف ایک، ایک وک حاصل کر سکے۔

173 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز نے ابتدا میں دو وکٹیں گنوا دیں۔ تاہم بعد میں اس کے بلے باز سنبھلنا شروع ہوگئے۔

برینڈن کنگ نے سب سے زیادہ (67 رنز) کی اننگز کھیلی مگر وہ بھی ٹیم کی فتح کا سبب نہ بن سکے۔

دیگر بلے بازوں روماریو شیفرڈ نے (35 رنز) اور کپتان نکولس پُورن (26 رنز) بنا کرآوٹ ہوئے۔

تاہم اس دوران ویسٹ انڈیز کا سکور مستقل بڑھتا رہا اور پاکستان کے لیے میچ آسان نہیں بن سکا یہاں تک کہ نوبت آخری اوور میں 23 رنز تک جا پہنچی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس کے باوجود ویسٹ انڈیز کے آخری دو بلے بازوں بھرپور مقابلہ کیا اور آخری اوور میں چوکے اور چھکے لگائے۔

ایک موقعے پر دو گیندوں پر 11 درکار تھے لیکن حارث رؤف نے عمدہ  بولنگ سے ٹیم کی فتح کو یقینی بنایا۔

پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی نے تین جبکہ حارث رؤف، محمد نواز اور محمد وسیم نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کو تین ٹی 20 میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہو گئی ہے۔

دونوں ٹیموں میں اگلا مقابلہ 16 دسمبر کو کراچی میں مقامی وقت کے مطابق چھ بجے کھیلا جائے گا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ