لاہور: پاکستانی اور بھارتی اداکاروں کی فلم ’چل میرا پُت ٹو‘ کا پریمیئر

پاکستان میں کامیڈی سے بھرپور پنجابی فلم ’چل میرا پُت ٹو‘ ریلیز کر دی گئی ہے۔ فلم کی کاسٹ پاکستانی اور بھارتی پنجاب کے فنکاروں پر مشتمل ہے ۔

پاکستان میں کامیڈی سے بھرپور پنجابی فلم ’چل میرا پُت ٹو‘ ریلیز کر دی گئی ہے۔ فلم کی کاسٹ پاکستانی اور بھارتی پنجاب کے فنکاروں پر مشتمل ہے ۔

 لاہور میں جمعرات کی رات فلم کے رنگا رنگ پریمیئر کا انعقاد کیا گیا جس میں فلم کی کاسٹ نے شرکت کی۔

فلم میں شامل سٹار کاسٹ نے لاہور میں رنگا رنگ پریمیئر میں شرکت کی اور مداحوں سے ملنے والی محبت کا شکریہ ادا کیا۔

فلم چل میرا پت پارٹ ٹو میں اداکار افتخار ٹھاکر، روبی انعم ، ظفری خان، اکرم اداس نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں ۔

اس فلم میں پاکستانی فنکاروں کی اداکاری کو دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے۔ اس سے قبل چل میرا پت پارٹ ون نے ریلیز کے ساتھ ہی باکس آفس پر دھوم مچادی تھی۔

فلمی ناقدین کے مطابق چل میرا پت پارٹ ٹو پاکستانی پنجابی فلم انڈسٹری کو ایک نئے دور کی جانب لے جائے گی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

شو میں شریک سینئیر اداکار راشد محمود نے کہا کہ ’اس طرح کی فلمیں دنیا بھر میں مادری زبان پنجابی بولنے والوں میں غیر معمولی طور پر مقبول ہوتی ہیں۔ بد قسمتی سے فلموں میں کلچر کو فروغ دینے کی بجائے فحاشی پر زیادہ توجہ دی جاتی رہی مگر جب ایسی فلمیں بنیں گی تو اداکاروں کے ساتھ دیکھنے والوں کو بھی تفریح حاصل ہوگی۔‘

انہوں نے کہا کہ ’اس فلم کو کم بجٹ میں اتنا معیاری بنایا گیا کہ یہ ریلیز ہوتے ہیں کامیاب ہوگی جس سے فلم انڈسٹری کو بھی فائدہ ہوگا۔‘

اداکار ناصر چنیوٹی کے مطابق کہ وہ تھیٹر اور ڈراموں میں تو کام کر چکے ہیں لیکن اس فلم میں کام کرنے سے ان سمیت تمام ساتھی اداکاروں کو بڑی سطح پر پزیرائی ملی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمارے ہاں ٹیلنٹ کی کمی نہیں لہذا ایسی فلمیں زیادہ سے زیادہ بنیں گی تو ہم بھی ہمسایہ ملک کے مقابلہ میں ملک کو معاشی اور تفریحی فوائد پہنچانے میں پیش پیش ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ ’دنیا بھر میں پنجابی بولنے والوں میں تو یہ فلم مقبول ہوئی ہی ہے، دیگر زبانوں میں بھی ترجمے کے ساتھ پیش کیا جارہا ہے جو ہمارے لیے انتہائی حوصلہ افزائی کا سبب بنا ہے۔‘

زیادہ پڑھی جانے والی فلم