آرچ بشپ ڈیسمنڈ ٹوٹو کی ’ماحول دوست تدفین‘

ایکوامیشن یا ماحول دوست تدفین ایسا عمل ہے جس میں میت کو آگ سے جلانے کی بجائے کیمیکل ملے پانی کا استعمال کرتے ہوئے گوشت ہڈیوں سے الگ کر دیا جاتا ہے۔

یکم جنوری 2022، کیپ ٹاؤن سینٹ جارج کیتھیڈرل میں آخری رسومات سے پہلے کا ایک منظر (تصویر: اے ایف پی)

جنوبی افریقہ میں نسل پرستی کے خلاف جدوجہد کرنے والے رہنما آرچ بشپ ڈیسمنڈ ٹوٹو کی آخری رسومات ادا کر دی گئی ہیں۔

آرچ بشپ ڈیسمنڈ ٹوٹو گذشتہ اتوار 90 سال کی عمر میں چل بسے تھے جس کے بعد جنوبی افریقہ کے شہریوں میں غم کی لہر دوڑ گئی جب کہ ناانصافی کے خلاف جنگ میں زندگی گزارنے پر عالمی رہنماؤں نے آرچ بشپ ڈیسمنڈ ٹوٹو کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ان کی آخری رسومات میں شریک لوگوں کی آنکھوں میں آنسو تھے جب کہ اس دوران بارش بھی جاری رہی۔

آرچ بشپ ڈیسمنڈ ٹوٹو اپنی شائستگی کے لیے مشہور تھے۔ انہوں نے وصیت کر رکھی تھی کہ ان کی آخری رسومات کی تقریب سادہ رکھی جائے اور میت کے لیے سادہ تابوت استعمال کیا جائے۔ انہیں پرتکلف انداز میں خراج عقیدت پیش کرنے کے بجائے خیراتی ادارے کے لیے عطیات اکٹھے کیے جائیں اور ان کی لاش کو ایسے طریقے سپرد خاک کیا جائے جو ماحول دوست ہو۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق آرچ بشپ ڈیسمنڈ ٹوٹو کا خاندان، دوست، مذہبی شخصیات اور سیاست دان کیپ ٹاؤن ہال کے سینٹ جارج کیتھیڈرل میں جمع ہوئے جہاں آرچ بشپ ڈیسمنڈ ٹوٹو کئی سال تک ملک میں سفید فام اقلیت کے ظلم کے خلاف آواز بلند کرتے رہے۔ انہیں اس گرجا گھر میں دفن کیا جائے گا۔

آرچ بشپ ڈیسمنڈ ٹوٹو کی آخری رسومات کی ادائیگی میں موجود ان کی بیٹی ایمفو کا کہنا تھا ’ہم اپنے والد سے محبت کرنے کے لیے آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کیونکہ ہم نے انہیں دنیا کے ساتھ شیئر کیا۔ آپ نے ان کے ساتھ جو محبت کی اس کا  کچھ حصہ آپ نے ہمارے ساتھ شیئر کیا جس کے ہم شکر گزار ہیں۔‘

ماحول دوست تدفین کیا ہے؟

ایکوامیشن یا ماحول دوست تدفین ایسا عمل ہے جس میں میت کو آگ سے جلانے کی بجائے کیمیکل ملے پانی کا استعمال کرتے ہوئے گوشت ہڈیوں سے الگ کر دیا جاتا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق میت کو نذر آتش کرنے کے مقابلے میں ایکوامیشن زیادہ ماحول دوست ہے جس میں پانی استعمال ہوتا ہے۔ ایکوامیشن کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اس طریقے سے ماحول  کے لیے نقصان دہ کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس 90 فیصد تک کم پیدا ہوتی ہے۔

ایکوامیشن کا تکنیکی نام الکلائن ہائیڈرولائیسس ہے جس میں میں میت کا وزن کرنے کے بعد اسے پوٹاشیم ہائیڈروآکسائیڈ ملے پانی میں ڈال کر آمیزے کو 150 درجے سینٹی تک 90 منٹ کے لیے گرم کیا جاتا ہے۔ اس عمل سے جسم پانی میں تحلیل ہو جاتا ہے اور صرف ہڈیاں باقی رہ جاتی ہیں جنہیں بعد میں 120 درجے سینٹی گریڈ درجہ حرارت پر صاف دھویا جاتا ہے۔ خشک ہونے پر ان ہڈیوں کو مشین کے ذریعے موٹے سفوف کی شکل میں پیس دیا جاتا ہے۔

تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد باقیات کو مرنے والے کی خواہش کے مطابق سپرد خاک کر دیا جاتا ہے یا بکھیر جاتا ہے۔ یہ عمل اسی طرح جیسے آگ کے ذریعے میت جلانے کے بعد انجام دیا جاتا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی افریقہ