کووڈ نامی شخص کے وبا کے دوران مزاحیہ واقعات وائرل

کپور نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ کووڈ 19 کی وبا شروع ہونے کے بعد دو سال میں جب وہ پہلی مرتبہ غیر ملکی سفر پر گئے تو انہیں کئی مزاحیہ تجربات سے گزرنا پڑا۔

کووڈ کپور کا ٹوئٹر تھریڈ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پران کے نام کے معاملے پر مزید لطیفوں کا سبب بن چکا ہے (تصویر: کووڈ کپور ٹوئٹر)

کووڈ نام کے ایک بھارتی شہری نے اپنے نام کے ساتھ، جو کووڈ کی وبا کے دوران لوگوں کے مزاحیہ ردعمل کا سبب بنا، زندگی گزارنے کا اپنا تجربہ وائرل ٹوئٹر تھریڈ میں شیئر کیا ہے۔ سنسکرت زبان میں کووڈ کا مطلب عالم فاضل شخص ہوتا ہے۔

سفری سہولیات فراہم کرنے والی کمپنی’ہالیڈے فائی‘ کے شریک بانی کووڈ کپور نے لکھا کہ’یہ تھریڈ ان لوگوں کے لیے جو سوچ رہے کہ حقیقت میں میرے نام کا مطلب کیا ہے تو اس کا مطلب ہے سکالر یا پڑھا لکھا شخص۔’

کپور نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ کووڈ 19 کی وبا شروع ہونے کے بعد دو سال میں جب وہ پہلی مرتبہ غیر ملکی سفر پر گئے تو انہیں کئی مزاحیہ تجربات سے گزرنا پڑا۔

انہوں نے ٹویٹ میں لکھا: ’کووڈ کی وبا شروع ہونے کے بعد جب میں پہلی بار بھارت سے باہر گیا تو کئی لوگوں کے لیے میرا نام تفریح کا سبب بن گیا۔ مستقبل میں بھی میرے غیر ملکی دورے تفریح کا سبب ہوں گے۔’

جب ٹویٹ وائرل ہوا تو کپور نے دو سال میں میں اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعات کے بارے میں بتایا۔‘میرے 30 ویں یوم پیدائش پر دوستوں نے کیک کا آرڈر دیا تو امنتری (بیکری کا نام) نے خود بخود فرض کر لیا کہ یہ کسی قسم کا مذاق ہے اور نام’کے’ کی بجائے ‘سی’ کے ساتھ ہونا چاہیے۔‘

ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے اپنی تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے‘کورونا’ نامی بیئر کی بوتل پکڑ رکھی ہے۔ انہوں نے تصویر کے نیچے لکھا کہ ‘دا کووڈ + کورونا کا لطیفہ جس کے بارے میں لگتا ہے کہ کوئی بھی کبھی بات کرنا بند نہیں کرے گا۔’

کپور کا کہنا تھا کہ اب وہ اپنے نام کی وجہ سے ریستورانوں اور کافی شاپس پرفرضی نام استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا: ‘سٹاربکس پر مجھے کافی دیتے ہوئے ویٹر نے دوسرے تمام لوگوں کو میرے نام کے بارے میں بتایا جس پر ان سب نے قہقہہ لگایا۔ اب میں زیادہ تر فرضی نام استعمال کرتا ہوں۔‘

ان کے نام نے سرچ انجن گوگل کو بھی حیران کر دیا۔ اپنی ٹویٹ میں کپور نے کہا ہے کہ’اپنی ہی جی میل سرچ میں جب گوگل نے سوچا کہ میں نے اپنے نام کے ہجے غلط لکھے ہیں۔’

کپور کا کہنا تھا کہ ان کے نام کے معاملے میں پیش آنے والے ان واقعات کے علاوہ ‘ایمزون کی طرف سے بھیجا گیا سامان پہنچانے کے لیے آنے والے افراد، الیکٹریشنز، ہوائی اڈے کی سکیورٹی کے ساتھ رابطے اور ہوٹل میں داخل ہونے کے موقعے وغیرہ پر دسیوں چھوٹے چھوٹے مزاحیہ واقعات پیش آ چکے۔‘

’اصل سنسنی کسی نئے رابطے سے پہلے ہوتی ہے یعنی کوئی نیا مذاق ہونے جا رہا ہے یا نہیں؟’

کپور کا ٹوئٹر تھریڈ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پران کے نام کے معاملے پر مزید لطیفوں کا سبب بن چکا ہے۔ ٹویٹ وائرل ہونے کے بعد کپور نے صارفین سے کہا ہے کہ وہ انہیں ان کے نام کے حوالے سے مزید مذاق ارسال کریں کیونکہ ان کے پاس لطیفوں کی‘کمی’ ہوگئی ہے۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا