بین سٹوکس اور کرس گیل آئی پی ایل نیلامی سے باہر

بھارت اور دنیا بھر سے 1,200 سے زیادہ کرکٹرز نےآئی پی ایل کے 15 ویں ایڈیشن کے لیے نیلامی میں رجسٹریشن کرائی ہے۔

25 مارچ، 2019 کی اس تصویر میں پنجاب کنگز الیون کے کرس گیل  راجھستان رائلز کے بین سٹوکس کے ہاتھوں آؤٹ ہونے کے بعد پویلین واپس جا رہے ہیں (اے ایف پی)

انگلینڈ کے بین سٹوکس، آسٹریلیا کے مچل سٹارک اور ویسٹ انڈیز کے تجربہ کار جارحانہ بلے باز کرس گیل ان ستاروں میں شامل ہیں جو انڈین پریمیئر لیگ کی آئندہ نیلامی میں شامل نہیں۔

میڈیا رپورٹس نے ہفتے کو بتایا کہ بھارت اور دنیا بھر سے 18 ممالک کے 1,200 سے زیادہ کرکٹرز نے 12 اور 13 فروری کو بنگلور میں دنیا کے سب سے منافع بخش کرکٹ ٹورنامنٹ کے 15 ویں ایڈیشن کے لیے رجسٹریشن کرائی ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا کہ آئی پی ایل کے لیے نیلامی میں شامل کھلاڑیوں کی طویل فہرست میں سے دیگر قابل ذکر غیر حاظر ناموں میں جوفرا آرچر، کرس ووکس اور سیم کرن شامل ہیں۔

سٹوکس اور ووکس دونوں نے انگلینڈ کے حالیہ خراب ایشز دورہ آسٹریلیا میں حصہ لیا۔ رپورٹس کے مطابق کپتان جو روٹ بھی، جنہوں نے کبھی آئی پی ایل میں نہیں کھیلا، نیلامی سے باہر بیٹھے ہیں جبکہ فاسٹ باؤلر مارک وڈ آسٹریلوی سٹارز ڈیوڈ وارنر اور پیٹ کمنز کے ساتھ اس فہرست میں شامل ہیں۔

دو نئی فرنچائزز احمد آباد اور لکھنؤ کے شامل ہونے کے بعد اس سال کے آئی پی ایل میں 10 ٹیمیں بولی لگائیں گی اور حصہ لیں گی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی نے ہفتے کو یہ اعلان کرنے سے پہلے کہ اس کا شوکیس ایونٹ مارچ کے آخری ہفتے میں شروع ہوگا اور مئی کے آخر تک چلے گا، آئی پی ایل فرنچائز مالکان کے ساتھ لاجسٹک اور ابھرتی ہوئی کوویڈ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

بھارت میں کوویڈ کیسز بڑھ رہے ہیں اور بی سی سی آئی نے ابھی تک آئی پی ایل کے تازہ ترین ایڈیشن کے لیے ٹائم لائن کی تصدیق نہیں کی۔

بی سی سی آئی کے اعزازی سیکریٹری جے شاہ نے ایک بیان میں کہا، ’ٹیم مالکان کی اکثریت نے خواہش کا اظہار کیا ہے کہ ٹورنامنٹ بھارت میں منعقد ہو۔‘

شاہ نے مزید کہا کہ بی سی سی آئی ’اس بات کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا کہ آئی پی ایل بھارت میں رہے ... اور ساتھ ہی ساتھ پلان بی پر کام کرے گا کیونکہ کرونا کی صورتحال نئی اور مختلف حالتوں کے ساتھ جاری ہے۔‘

آئی پی ایل کا آخری ایڈیشن بھارت میں شروع ہوا تھا لیکن کرونا کیسز سامنے آنے کے بعد مئی 2021 میں اسے معطل کردیا گیا اور پھر سال کے آخر میں متحدہ عرب امارات میں مکمل ہوا، جس میں چنئی سپر کنگز چیمپیئن بن کر ابھری۔

بھارت کے اوپننگ بلے باز کے ایل راہل ٹورنامنٹ کی تاریخ میں 170 ملین روپے ($2.3 ملین) میں مشترکہ طور پر سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کے طور پر دستخط کیے جانے کے بعد لکھنؤ کی کپتانی کریں گے۔

سابق بھارتی کپتان وراٹ کوہلی کو رائل چیلنجرز بنگلور فرنچائز نے 2018 میں اسی رقم میں سائن کیا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

لکھنؤ ٹیم کے مالک سنجیو گوئنکا نے سٹار سپورٹس کو بتایا کہ وہ راہل کی نہ صرف بلے بازی اور وکٹ کیپنگ کی صلاحیتوں سے بلکہ ان کی قائدانہ صلاحیتوں سے بھی متاثر ہوئے ہیں۔

احمد آباد نے، جسے عالمی پرائیویٹ ایکویٹی کمپنی سی وی سی کیپٹل نے خریدا تھا، آل راؤنڈر ہردک پانڈیا کو ٹیم کا نیا کپتان بنانے کا اعلان کیا۔

فرنچائز نے افغانستان کے سٹار لیگ سپنر راشد خان کو 150 ملین روپے ($ 2.1 ملین) میں اور نوجوان بھارتی بلے باز شبمن گل سے 80 ملین روپے میں معاہدہ کیا۔

جنوبی افریقہ کے سابق بلے باز اور احمد آباد فرنچائز کے مینٹور گیری کرسٹن نے کہا کہ یہ ہردک کے لیے ’ایک نوجوان اور نئے کپتان‘ کے طور پر موقع ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ