سعودی عرب کا ریستوران جہاں کھانے کے ساتھ ڈرایا بھی جاتا ہے

سعودی دارالحکومت ریاض میں واقع ’شیڈوز‘ نامی ریستوران ڈراؤنی فلموں اور کھانے کے شوقین افراد کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

سعودی عرب میں ایک ریستوران ایک انوکھا تجربہ پیش کر رہا ہے جہاں زومبیز اور ویمپائرز کی صحبت میں کھوپڑی اور خون کے ساتھ کھانا پیش کیا جاتا ہے۔

’شیڈوز‘ نامی یہ ریستوران ڈراؤنی فلموں اور کھانے کے شوقین افراد کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جہاں وہ اپنی پسند کے کھانوں کا مزہ بھی چکھ سکتے ہیں جب کہ مختلف کپڑوں میں ملبوس عملہ انٹرایکٹو شوز کرتا رہتا ہے۔

یہ ڈراؤنا ریستوران سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بولیوارڈ انٹرٹینٹمٹ ڈسٹرکٹ میں واقع ہے۔

شیڈوز میں آنے والی 25 سالہ سعودی خاتون وکیل امانی نے کہا کہ ’اس ریستوران کا مقصد ڈراؤنا پن اور ڈراؤنی طرز کے پکوان ہیں جس نے مجھے اپنی جانب متوجہ کیا۔ مجھے ہر ڈراؤنی چیز پسند ہے۔ ایک ڈراؤنے ریستوران میں کھانا وہ چیز ہے جو میں بہت پسند کرتی ہوں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اسی طرح ایک 45 سالہ تاجر سلیمان الامری کا کہنا تھا: ’ہم اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ یہاں آئیں کیوں کہ ہم ہمیشہ ریاض میں دلچسپ کام کرنا چاہتے ہیں۔ اس سے قبل ہم انٹرٹینمنٹ کی تلاش میں ملک سے باہر جاتے تھے۔‘

شیڈوز نامی ریستوران کے مینیجر ماجد الآنزی کہتے ہیں کہ ’ہم نے ان اداکاروں کی تربیت کی تھی اور ان کے انداز پر کام کیا تھا۔ ہر وہ چیز سکھائی جو گاہکوں کی تفریح کے لیے ضروری تھی۔ ڈراؤنے پن کا ان کا تجربہ نکھارا اور یقیناً کھانے کا معیار بھی۔‘

انہوں نے بتایا ہے کہ ان کے ریستوران میں آئے دن لوگوں کی آمد کا سلسلہ بڑھتا جا رہا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا