گدے پرتیرتی خاتون منفی دس درجہ حرارت میں زندہ بچ گئیں

اطلاعات کے مطابق امریکہ میں ایک ایسی خاتون کے بارے میں معلوم ہوا ہے جو دو دن تک ریاست اوکلاہوما کی ایک جھیل کے وسط میں پھنسی رہیں۔ خاتون ایسے گدے پر سوار تھیں جس میں ہوا بھری ہوئی تھی۔

ورلڈ ویدر کے مطابق ہوا سے بھرے گدے پر بدھ کو منفی دو سینٹی گریڈ اور اس کے بعد جمعرات کو منفی 10 سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں دو میل تک تیرنے کے بعد خاتون جھیل کے کنارے پر پہنچ گئیں جس کے بعد انہیں جھیل ٹیکسوما کے قریب ریل کی پٹڑی پر مدد فراہم کر دی گئی (تصویر: پیکسلز)

اطلاعات کے مطابق امریکہ میں ایک ایسی خاتون کے بارے میں معلوم ہوا ہے جو دو دن تک ریاست اوکلاہوما کی ایک جھیل کے وسط میں پھنسی رہیں۔ خاتون ایسے گدے پر سوار تھیں جس میں ہوا بھری ہوئی تھی۔

ورلڈ ویدر کے مطابق ہوا سے بھرے گدے پر بدھ کو منفی دو سینٹی گریڈ اور اس کے بعد جمعرات کو منفی 10 سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں دو میل تک تیرنے کے بعد خاتون جھیل کے کنارے پر پہنچ گئیں جس کے بعد انہیں جھیل ٹیکسوما کے قریب ریل کی پٹڑی پر مدد فراہم کر دی گئی۔

کمرشل ریڈیو کے آر ایم جی نے رپورٹ کیا ہے کہ مال گاڑی کے کنڈکٹر کرسٹیان سوسا اور ٹرین انجینیئر جسٹن لسٹر نے اس وقت خاتون کو دیکھا جب وہ جنوب کی جانب باقاعدگی سے کیے جانے والے سفر پر تھے۔ ٹرین کنڈکٹر اور انجینیئر اوکلاہوما کے علاقے میڈل سے ریاست ٹیکساس کے علاقے ارونگ کی طرف جا رہے تھے۔ خاتون گدے پر لیٹی ہوئی تھیں اور وہ اپنے ہاتھ ہلا کر مدد کے پکار رہی تھیں۔

سوسا کے مطابق: ’وہ عملاً گدے پر لیٹ کر ایک بازو ہلا رہی تھیں۔ وہ بنیادی طور پر ان کا بایاں بازو تھا۔ وہ بازو جو ان کی جیکٹ میں الجھا ہوا نہیں تھا اور وہ مدد کے پکار رہی تھیں۔ اس لیے ہمیں فوری طور پر پتہ چل گیا کہ انہیں چوٹ لگی ہے اور انہیں مدد کی ضرورت ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

لسٹر نے مزید بتایا کہ’قدرتی طور ہمیں ایک طرح سے خیال آیا کہ ان کی حالت بہت خراب ہے۔ ہمیں واقعی پتہ نہیں تھا کہ کیا ہوا ہے۔ حتیٰ کہ ہم پھاٹک پر پہنچے جہاں ہائی وے پر گشت کرنے والے اہلکار پہنچ چکے تھے جن کے علم میں تھا کہ خاتون کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ درست ہے اور پورا ایک یا دو دن تک گدے پر سوار ہو کر تیررہی تھیں۔‘

مال گاڑیوں کا نیٹ ورک چلانے والے ادارے بی این ایس ایف نے این بی سی نیوز کو بتایا کہ جوڑے نے خاتون کی مدد کے لیے ٹرین روک دی جنہوں نے اپنی شناخت صرف کونی کے نام سے کروائی۔ جوڑے نے مدد کے لیے ایمرجنسی سروسز کو کال کر دی۔

بی این ایس ایف کا مزید کہنا تھا کہ امدادی عملے نے خاتون کے جسم کو حرارت پہنچانے کے لیے انہیں دوسرے انجن پر منتقل کر دیا کیوں ان کے جسم میں شدید سردی کا شکار ہونے کی علامات ظاہر ہو رہی تھیں اور ان کے ہاتھ زخمی تھے اور ان میں سے خون نکل رہا تھا۔ خاتون کو چلنے میں مشکل پیش آ رہی تھی۔

کونی نے سوسا اور لسٹر کو بتایا کہ وہ جس شخص کے ساتھ تھیں ان سے الگ ہونے کے بعد یخ بستہ مصنوعی جھیل کی سطح پر دو دن سے تیر رہی تھیں۔ اوکلاہوما ہائی وے پیٹرول کا کہنا ہے کہ خاتون اور ان کے ساتھی جھیل میں کشتی تک پہنچنے کے لیے ہوا بھرے گدے کو کشتی کے طور پر استعمال کر رہے تھے۔ خاتون کو مقامی ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے جہاں توقع کی جا رہی ہے وہ مکمل طور پر صحت یاب ہو جائیں گی۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ