69 سالہ لیام نیسن کو پھر پیار کب اور کیسے ہوا؟

نیسن کی اہلیہ، اداکار نتاشا رچرڈسن، 2009 میں کینیڈا کے سکی ریزورٹ میں گرنے کے بعد انتقال کر گئیں تھیں۔

’میں نے دو دوست بنائے، مجھے پیار ہو گیا، لیکن وہ کسی کی ہو چکی تھی۔‘(اے ایف پی)

معروف برطانوی اداکار لیام نیسن نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں آسٹریلیا میں اپنی نئی فلم ’بلیک لائٹ‘ کی شوٹنگ کے دوران ایک ایسی عورت سے پیار ہو گیا تھا جو ’پہلے سے کسی کی تھیں۔‘

انہتر سالہ اداکار نے گذشتہ ماہ 20 جنوری کو ریلیز ہونے والی ایکشن فلم کی شوٹنگ کے لیے 2020 میں میلبورن میں کئی ماہ گزارے تھے۔

نیسن نے پیر (7 فروری) کو سن رائز کے میزبان ڈیوڈ کوچ اور نتالی بار کو بتایا کہ ’میں میلبورن سے محبت کرتا تھا۔ مجھے اپنے آسٹریلوی عملے سے پیار تھا، وہ لاجواب لوگ ہیں۔‘

’ہر شعبہ شاندار تھا۔ وہ اپنے ہی لوگ تھے، جانتے ہیں میرا کیا مطلب ہے؟ ان میں مزاح کا بڑا احساس تھا۔‘

شنڈلرز لسٹ سٹار نے مزید کہا: ’میں نے دو دوست بنائے، مجھے پیار ہو گیا، لیکن وہ کسی کی ہو چکی تھی۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ڈیوڈ کوچ اور نتالی بار نے کہا کہ وہ نیسن کے اعتراف سے ’متجسس‘ ہوئے اور ناظرین سے کہا کہ وہ اس پراسرار عورت کا پتہ لگانے میں مدد کریں۔

انہوں نے لوگوں سے کہا کہ ’اگر آپ اس خاتون کو جانتے ہیں تو فیس بک پیج پر جائیں۔ ہمیں کچھ اشارے دیں!‘

نیسن کی اہلیہ، اداکار نتاشا رچرڈسن، 2009 میں کینیڈا کے سکی ریزورٹ میں گرنے کے بعد انتقال کر گئیں تھیں۔ ان کے خاندان نے ان کی لائف سپورٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں پتا چلا تھا کہ ان کے سر پر شدید چوٹ آئی تھی۔ وہ 45 سال کی تھیں۔

دونوں کی شادی 1994 میں ہوئی تھی اور ان کے دو بیٹے – میخائل اور ڈینیل تھے۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فلم