نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا بڑی غلطی تھی: عمران خان

پنجاب کے شہر منڈی بہاؤالدین میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ’نواز شریف کو کبھی ایک تو کبھی دوسری بیماری ہو رہی تھی۔‘

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دینا ایک ’بڑی غلطی تھی۔‘

پنجاب کے شہر منڈی بہاؤالدین میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ’نواز شریف کو کبھی ایک تو کبھی دوسری بیماری ہو رہی تھی۔‘

انہوں نے کہا کہ ’میں آج یہ تسلیم کرتا ہوں کہ ہم نے نواز شریف کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دے کر بڑی غلطی کی ہے۔‘

وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی اور دیگر مسائل کی وجہ سے بظاہر عوامی رابطہ مہم کے تحت ملک بھر میں جلسوں کا سلسلہ شروع کیا ہے اور منڈی بہاؤالدین میں ہونے والا یہ جلسہ اسی سلسلے کی پہلی کڑی ہے۔ 

دوسری جانب اپوزیشن جماعتیں بھی مل گیر احتجاجی جلسوں کو اعلان کر چکے ہیں۔

منڈی بہاؤالدین میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران عمران خان نے مولانا فضل الرحمان کا نام لیے بغیر کہا کہ ’وہ سب کو اکھٹا کر کے ہر تین مہینے بعد کہتے ہیں کہ حکومت کو گرا دو۔‘

انہوں نے کہا کہ ’اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ 30 سال بعد پاکستان کی اسمبلی ڈیزل کے بغیر، سولر پر چل رہی ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’عمران خان ان کو ڈاکو نہیں کہہ رہا یہ خود 20 سال سے ایک دوسرے کو ڈاکو کہہ رہے ہیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ’ایک تو چھوٹے میاں کا دل بہت کمزور ہے، دوسرا انہیں پتہ چل گیا ہے کہ مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں تین سو 75 کروڑ روپے کیسے آ گئے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’اگر شہباز شریف بے قصور ہیں تو وہ عدالت سے کیوں بھاگ رہے ہیں۔‘

عمران خان نے ایک بار پھر کہا کہ وہ جنرل مشرف کی طرح انہیں این آر او نہیں دیں گے۔ ’جب تک میں زندہ ہوں میں ان کا پیچھا نہیں چھوڑوں گا، جب تک یہ قوم کا پیسہ واپس نہیں کر دیتے۔‘

انہوں نے نام لیے بغیر کہا کہ ’کبھی آپ نے سنا ہے کہ سیاستدان ٹیپیں رکھتے ہیں اور ٹیپوں سے ججوں کو بلیک میل کرتے ہیں۔ یہ سیاستدان نہیں کرتے، یہ مافیا کرتا ہے۔‘

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی سیاست