یوتھ پارلیمنٹ، 17ویں بیچ کا افتتاحی سیشن

900 ارکان پر مشتمل یہ پارلیمنٹ پاکستان کی تاریخ کا سب سے متنوع ادارہ ہے جس میں پاکستان کے تمام علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ سمندر پار پاکستانی بھی شامل ہیں۔

فروری 2016 کی اس تصویر میں پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کے ساتویں بیچ کے ارکان کو سینیٹر مشاہد حسین سید کے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے(تصویر: یوتھ پارلیمنٹ پاکستان فیس بک پیج)

پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی بیان میں کہا گیا ہے کہ 300 ارکان پر مشتمل 17ویں بیچ کے افتتاحی سیشن کا آغاز زوم کے ذریعے کیے جانے والے ورچوئل اجلاس کے ساتھ کر دیا گیا۔

بیان کے مطابق سال 2022 کے لیے اس یوتھ پارلیمنٹ کے ارکان کو دنیا بھر سے منتخب کیا گیا ہے۔ یوتھ پارلیمنٹ کا یہ افتتاحی اجلاس 19 اور 20 فروری کو منعقد کیا جا رہا ہے۔ اجلاس کی تعارفی تقریب کے بعد منتخب اراکین کی حلف برداری کی تقریب ہو گی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یوتھ پارلیمنٹ کے 17ویں بیچ کے لیے پاکستان کی قومی اسمبلی کے 372 حلقوں سے تعلق رکھنے والے نمائندوں کے علاوہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر، گلگت بلتستان، سمندر پار پاکستانیوں اور 600 متبادل ارکان کو منتخب کیا گیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

900 ارکان پر مشتمل یہ پارلیمنٹ پاکستان کی تاریخ کا سب سے متنوع ادارہ ہے جس میں پاکستان کے تمام علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ سمندر پار پاکستانی بھی شامل ہیں۔

بیان کے مطابق افتتاحی سیشن میں ان ارکان کو 20 کمیٹیوں میں تقسیم کیا جائے گا اس کے علاوہ اس اجلاس میں ان کمیٹیوں کی ترجیحات، ایجنڈے، ان کے چیئرپرسن، ڈپٹی چیئرپرسن، سیکرٹریز اور جوائنٹ سیکرٹریز کو چنا جائے گا۔

افتتاحی سیشن سے معروف معیشت دان ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ اور لمز یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر عادل نجم بھی خطاب کریں گے۔

پاکستان کی قومی اسمبلی کی طرز پر قائم کیے جانے والے اس ادارے کے رکن کے لیے عمر کی حد 18 سے 29 سال ہے۔ پلڈاٹ کا شروع کردہ یہ پروجیکٹ پاکستان میں گذشتہ 17 سال سے کام کر رہا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی نئی نسل