سعودی عرب میں پہلے یوم تاسیس پر تقریبات

اس موقع پر حکومت نے ایسے پروگرام ترتیب دیے جن میں سعودی جدید تاریخ پر موسیقی کے پروگرام اور ریاض کے نیشنل میوزیم میں جشن شامل ہے۔

سعودی عرب نے تقریباً 300 سال قبل مملکت کی بنیاد رکھنے کی یاد میں پہلی بار منگل کو یوم تاسیس منایا گیا۔
اس موقع پر حکومت نے ایسے پروگرام ترتیب دیے جن میں سعودی جدید تاریخ پر موسیقی کے پروگرام اور ریاض کے نیشنل میوزیم میں جشن شامل ہے۔
گذشتہ ماہ ایک شاہی فرمان میں ’یوم تاسیس‘ کے حوالے سے  22 فروری کو سرکاری تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا تاکہ ہر سال اس دن امام محمد بن سعود کے دور حکومت کے آغاز اور سعودی ریاست کے آغاز کی یاد کو منایا جائے۔
یہ دن 1727 میں اس دن کی نشاندہی کرتا ہے جب پہلی سعودی ریاست کے بانی محمد بن سعود نے امارات الدریعہ پر کنٹرول سنبھالا تھا۔ دریعہ موجودہ سعودی درالحکومت ریاض شمال مغربی کنارے پر واقع ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

شاہی فرمان کے مطابق ہر سال 22 فروری کو ’یوم تاسیس‘ منایا جائے گا جب کہ مملکت میں 23 ستمبر کو قومی دن منایا جاتا ہے جو حجاز کے علاقوں میں حریف قبائل پر آل سعود کی فتح اور 1925 میں اسلام کے دو مقدس مقامات مکہ اور مدینہ کی فتح کا دن ہے۔ ملک کو 1932 میں ’مملکت سعودی عرب‘ کا سرکاری نام دیا گیا تھا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا