سعودی عرب کے پہلے یوم تاسیس پر پاکستانی نوجوانوں کا خصوصی گانا

سعودی مملکت کی ابتدا اور تاریخ کا جشن اس سال پہلی مرتبہ 22 فروری کو منایا جا رہا ہے، جس کے لیے تیاریاں عروج پر ہیں۔

سعودی عرب کے مختلف شہروں میں مملکت کا یومِ تاسیس قومی جوش وخروش سے منانے کی تیاریاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں پاکستانی نوجوانوں نے بھی ایک گانا تیار کیا ہے، جس میں سعودی قیادت اور عوام سے اظہار یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے۔

سعودی مملکت کی ابتدا اور تاریخ کا جشن یعنی یوم تاسیس اس سال پہلی مرتبہ 22 فروری کو منایا جائے گا، جس کا شاہی فرمان سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے جاری کیا۔

اس دن کے موقع کی مناسبت سے دارالحکومت ریاض میں پاکستانی نوجوانوں نے خصوصی طور پر گانا تیار کیا ہے جس میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو خراج تحسین پیش کرنے کے علاوہ سعودی عوام سے بھی محبت کا اظہار کیا گیا ہے۔

پاکستانی نوجوانوں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر ہے اور پاکستان سمیت دیگر ایشیائی ممالک کے افراد بھی یوم تاسیس کے دن کی خوشیوں میں شامل ہونے کے لیے تیاریاں کر رہے ہیں۔

 پاکستان سعودی عرب دوستی لازوال ہے، جسے عظیم تر بنانے میں پاکستانی قیادت کے علاوہ سعودی عرب میں مقیم لاکھوں پاکستانی بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق منتظمین کا کہنا ہے کہ 22 سے 24 فروری تک یوم تاسیس منانے کے لیے منعقد ہونے والی تقریبات میں مملکت کی تاریخ، آرٹ، سعودی ملبوسات اور روایتی کافی کے ساتھ ساتھ معروف تجارتی منڈیوں کی نقل و حرکت کو بھی دکھایا جائے گا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بیان کے مطابق منگل (22 فروری) کو ایک ورچوئل تاریخی نمائش منعقد کی جائے گی، جس میں طلبہ یومِ تاسیس اور مملکت کی تاریخ کی وضاحت کرتی تصاویر، پینٹنگ اور تحاریر کے ساتھ شرکت کریں گے۔

 سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ نمائش جگہ، شرکا اور عالمی مقابلے کے لحاظ سے دنیا کی پہلی اور سب سے بڑی ورچوئل نمائش ہوگی۔

مزید کہا گیا کہ سعودی ورچوئل رئیلٹی سسٹم وی آر ایس اے میں ہر فرد کے لیے اس کا انتظام کنٹرول پینل کے ذریعے کیا جائے گا، جو دنیا کی جدید ترین عالمی سمارٹ سعودی تھری ڈی انٹرایکٹو ٹیکنالوجی ہے۔

دریں اثنا بدھ (23 فروری)کو ریاض میں ایک بڑا میوزیکل شو منعقد کیا جائے گا جو سامعین کو بادشاہت کے موجودہ دور سے ابتدائی دور تک لے جائے گا اور مملکت کے قیام اور یکجہتی کے مراحل پر روشنی ڈالے گا۔

اسی طرح جمعرات (24 فروری) کی شب آتش بازی اور ڈرون شو سے آسمان جگمگا اٹھے گا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا