کوئٹہ: جناح روڈ پر دھماکے میں ڈی ایس پی ہلاک، 25 افراد زخمی

بلوچستان میں حکام کے مطابق کوئٹہ میں فاطمہ جناح روڈ پر دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک ڈی ایس پی سمیت تین افراد مارے گئے ہیں جبکہ زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 25 ہو گئی ہے۔

بلوچستان میں حکام کے مطابق کوئٹہ میں فاطمہ جناح روڈ پر دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک ڈی ایس پی سمیت تین افراد مارے گئے ہیں جبکہ زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 25 ہو گئی ہے۔

سول ہسپتال کے ترجمان وسیم بیگ نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی سپریٹنڈنٹ پولیس کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔

ترجمان سول ہسپتال وسیم بیگ کے مطابق اب تک اس دھماکے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور 25 کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔

 دھماکے کے مقام پر موجود انڈپینڈنٹ اردو کے نامہ نگار کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں قریبی دکانوں میں آگ لگ گئی ہے۔

جناح روڈ پر ہونے والے دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز کے اہلکار اور ایمبولینسز موقع پر پہنچ چکی ہیں۔

ڈی آئی جی کوئٹہ فدا حسن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں دو سے ڈھائی کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ دھماکہ سات بج کر 23 منٹ پر دوکان کے اندر ہوا۔

دھماکے کی ایک سی سی ٹی وی فوٹیج بھی جاری کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے دھماکہ ایک چپل کی دکان میں ہوا ہے جہاں دھماکے سے قبل بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

موقع پر موجود امدادی کارکنوں میں شامل کلیم شاہ نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ جب وہ پہنچے تو ایک دکان میں آگ لگی ہوئی تھی جسے بجھانے کے بعد اندر دیکھا گیا تو دو افراد کی لاشیں پڑی تھیں جو مکمل طور پر جھلس چکی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

جس مقام پر دھماکہ ہوا ہے وہ سول ہسپتال اور جناح روڈ کے قریب واقع ہے اور یہاں پر ہر قسم کی ٹریفک کو معطل کرکے پولیس ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ علاقے میں دھماکے کے بعد بجلی کا نظام بھی معطل ہوگیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے فاطمہ جناح روڈ پر ہونے والے دھماکے کی مذمت کی ہے۔

بلوچستان کے وزیراعلیٰ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت  کوئٹہ شہر اور صوبے کے امن کو خراب کرنے کی مزموم کوشش کی جارہی ہے۔‘

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان