سعودی عرب نے حوثیوں کا ایک میزائل اور سات ڈرونز مار گرائے

عینی شاہدین اور ویڈیو فوٹیج کے مطابق جمعے کو سعودی عرب کے شہر جدہ میں ایک آئل ڈپو پر آگ بھڑک اٹھی، جبکہ حوثیوں نے بھی مملکت میں سلسلہ وار حملوں کی تصدیق کی ہے۔

سعودی عرب کی ایئر ڈیفنس فورسز نے حوثیوں کے سات ڈرونز اور ایک میزائل  مار گرایا ہے جو  مملکت کے جنوبی علاقے کو نشانہ بنانے والے تھے  ( تصویر: ایس پی اے)

عینی شاہدین اور ویڈیو فوٹیج کے مطابق جمعے کو سعودی عرب کے شہر جدہ میں ایک آئل ڈپو پر آگ بھڑک اٹھی، جبکہ حوثیوں نے بھی مملکت میں سلسلہ وار حملوں کی تصدیق کی ہے۔

بظاہر یہ وہی آئل ڈپو ہیں جہاں حوثیوں کی جانب سے حالیہ دنوں میں حملہ کیا گیا۔

یمنی حوثی ملیشیا کی جانب سے چلائے جانے والے سٹلائٹ نیوز چینل ال مسیرہ کے مطابق ان حملوں کے حوالے سے مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

تاہم جدہ حوثیوں کی جانب سے فوری طور پر جمعے کو جدہ میں لگنے والی آگ  کی دمہ داری قبول کر لی گئی تھی۔

عرب نیوز کے مطابق دوسری جانب سعودی عرب اتحاد کے مطابق سعودی عرب کی ایئر ڈیفنس فورسز نے حوثیوں کے سات ڈرونز اور ایک میزائل  مار گرایا ہے جو  مملکت کے جنوبی علاقے کو نشانہ بنانے والے تھے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سعودی اتحاد کے مطابق حوثیوں کی جانب سے ایسے حملوں میں جان بوجھ کر شہری علاقوں اور تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے

ان کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ حوثیوں کے مسلسل حملوں سے علاقائی اور بین الاقوامی سکیورٹی کو خطرہ ہے۔

سعودی اتحاد کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’ہم یمن کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے لیے خلیجی اور بین الاقوامی برادری کی حمایت کرتے ہیں۔‘

اضافی رپورٹنگ: اے پی

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا