بے روزگار نوجوانوں کے لیے ٹک ٹاک کی سکیم

نئی سکیم 16 سے 24 سال کی عمر کے نوجوانوں کے لیے ہے جو اس وقت تعلیم، ملازمت یا کوئی تربیت حاصل نہیں کر رہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم سوشل بزنس چیرٹی کیچ 22 کے ساتھ مل کر ملٹی ملین پاؤنڈ پروگرام پر کام کر رہا ہے (اے ایف پی(

مختصر ویڈیوز کی ایپ ٹک ٹاک نے نوجوانوں کی ڈیجیٹل اور کریٹیو انڈسٹریز میں کام تلاش کرنے میں مدد کرنے کے لیے ایک پروگرام شروع کیا ہے۔ یہ پروگرام نوجوانوں کی بے روزگاری اور ڈیجیٹل مہارتوں کے درمیان فرق سے نمٹنے کے لیے تیار کی گئی سکیم کا حصہ ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم سوشل بزنس چیرٹی کیچ 22 کے ساتھ مل کر ملٹی ملین پاؤنڈ پروگرام پر کام کر رہا ہے جس کا مقصد 2024 کے آخر تک 2500 افراد کو ملازمت دینا ہے۔

نئی سکیم 16 سے 24 سال کی عمر کے نوجوانوں کے لیے ہے جو اس وقت تعلیم، ملازمت یا کوئی تربیت حاصل نہیں کر رہے۔

اس سکیم میں ان افراد کو چار ہفتوں تک ملازمت کے کورس تک رسائی دی جائے گی، اس کے ساتھ ساتھ کیریئر کوچ، ورچوئل ورک کا تجربہ، رہنمائی اور کچھ رقم بھی فراہم کی جائے گی۔

ٹک ٹاک نے کہا ہے کہ اس پروگرام کا ایک اہم حصہ پسماندہ اور کمزور لوگوں کو اس بات کی ترغیب دینا ہے کہ وہ تخلیقی ڈیجیٹل مہارتیں سیکھیں اور انہیں اپنے مقامی کاروبار اور تخلیقی صنعتوں کی مدد کرنے کے لیے استعمال کریں۔

ٹک ٹاک برطانیہ کے جنرل منیجر رچ واٹر ورتھ نے کہا کہ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم کے تخلیقی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کے عمومی مقصد کو دیکھتے ہوئے یہ نئی سکیم ایک واضح قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’ٹک ٹاک میں ہمارا مشن تخلیقی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کرنا اور خوشی لانا ہے۔ تخلیقی کام ایسے ہی نہیں ہو جاتا۔ اسے حوصلہ افزائی، پرورش اور موقع کی ضرورت ہوتی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’لیکن ہزاروں نوجوان لوگوں کے پاس تخلیقی بننے کا موقع یا مہارت نہیں ہے اور تخلیقی اور ثقافتی وسائل تک رسائی میں عدم مساوات ہے۔

’ہم اسے تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ ہم نوجوانوں اور تخلیقی صنعتوں کے درمیان فرق کو ختم کرنے کے لیے کیچ 22 کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے بہت خوش ہیں تاکہ سب کے لیے تخلیقی صلاحیتوں کو صحیح معنوں میں ممکن بنایا جاسکے۔‘

کیچ 22 میں شراکت داری کے ڈائریکٹر کیٹ ڈکسن نے کہا کہ ’ٹک ٹاک ایک درخشاں اور وژنری برانڈ ہے جس کو نوجوان سمجھتے ہیں۔ جب نوجوان ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر جاتے ہیں تو وہ اپنی تخلیقی اور ڈیجیٹل مہارتوں کا استعمال کرتے ہیں۔

’یہ پروگرام نوجوانوں کو اختیار دیتا ہے کہ وہ ان مہارتوں کو عملی زندگی کے دلچسپ آپشنز میں تبدیل کر سکیں۔ ڈیجیٹل دور میں ایک خیراتی ادارے کے طور پر ہمیں مسلسل نوجوانوں کی زبان بولنا سیکھنا چاہیے۔

’کیچ 22 اور ٹک ٹاک کے درمیان یہ شراکت داری نے عملی زندگی کے متعلق ایک نئی قسم کی بحث کو جنم دیا ہے۔ مالکان کو نئی صلاحیتیں تلاش کرنے میں مدد اور نوجوانوں کو اپنا مستقبل بنانے کا اختیار دیتی ہے۔‘

زیادہ پڑھی جانے والی نئی نسل