جنوبی افریقہ: سیلاب اور طوفانی بارشوں سے 45 ہلاکتیں، سڑکیں بند

کئی روز سے جاری تیز بارش سے کئی علاقوں میں پانی بھر گیا اور جنوب مشرقی شہر میں درجنوں سڑکیں بند ہوگئیں جب کہ لینڈ سلپس کی وجہ سے کوازولو نٹال میں ٹرین سروس معطل کر دی گئیں۔

جنوبی افریقہ کے ساحلی شہر ڈربن میں طوفانی بارش کے بعد سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 45 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق صوبے کے محکمہ کوآپریٹو گورننس نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ:’ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق  شدید بارشوں کے نتیجے میں 45 سے زائد افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، مزید اطلاعات آنے کے ساتھ یہ تعداد ممکنہ طور پر بڑھ سکتی ہے۔‘

کئی روز سے جاری تیز بارش سے کئی علاقوں میں پانی بھر گیا اور جنوب مشرقی شہر میں درجنوں سڑکیں بند ہوگئیں جب کہ لینڈ سلپس کی وجہ سے کوازولو نٹال میں ٹرین سروس معطل کر دی گئیں۔

نجی ایمرجنسی اور امدادی کارکنوں اور طبی عملے کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں شہر کی شاہراہوں پر سیلاب، ڈوبی ہوئی کاریں اور گرے ہوئے مکانات دکھائے گئے ہیں۔

صوبہ کوازولو نٹال میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ، نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اپنے گھر میں رہیں اور نشیبی علاقوں میں رہنے والوں کو حکم دیا ہے کہ اونچے مقامات پر منتقنل ہو جائیں۔

صوبائی وزیراعظم سہل زیکالا نے ٹیلی ویژن پر براہ راست نشر ہونے والی ایک بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا کہ دو ہزارسے زائد مکانات اور چار ہزا جھونپڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

صوبائی محکمہ کوآپریٹو گورننس نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کے لیے فوج کی مدد سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پھنسے ہوئے افراد میں ڈربن سیکنڈری سکول کے اساتذہ اور طلبا بھی شامل ہیں۔

اس سے قبل ڈربن کے میئر میکسولیسی کونڈا نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ بجلی گھروں میں سیلاب آ گیا ہے اور پانی کی فراہمی میں خلل پڑا ہے۔ اور یہاں تک کہ قبرستانوں کو بھی تباہی سے نہیں بچایا جا سکا۔

اینٹی تھیفٹ وہیکل ٹریکنگ ایجنسی کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک تصویر پوسٹ کی گئی جس دکھایا گیا ہے کہ انسانی کھوپڑی کی ماند کوئی چیز قبرستان میں پانی کے اوپر آگئی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سرکاری نشریاتی ادارے کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہر میں ایک فری وے پر کئی شپنگ کنٹینر بکھرے ہوئے ہیں۔ یہ شہر جنوبی افریقہ کے سمندر کے علاقائی گیٹ ویز میں سے ایک ہے۔

یہ شہر گزشتہ جولائی میں ہونے والے مہلک فسادات کے اثرات سے ابھی ابھی نکلا تھا جس میں شاپنگ مالز کو لوٹ لیا گیا اور گوداموں کو آگ لگا دی گئی تھی۔

بیان میں کہا  گیا کہ ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے اور کچھ لوگ گری ہوئی دیواروں کے نیچے پھنس گئے ہیں۔

ملک کی ریل سروس پرسا نے کہا کہ لینڈ سلائیڈنگ اور ملبے کی وجہ سے اسے صوبے میں تمام ٹرین خدمات معطل  کرنی پڑی ہیں۔

ڈربن میں قائم اے ایل ایس پیرا میڈیکس میڈیکل سروسز کے ڈائریکٹر گارریتھ جیمیسن نے اے ایف پی کو بتایا کہ:

’یہ ایک ڈراؤنا خواب ہے، مٹی کے بہت سے تودے گرے ہیں، مر رہے ہیں، عمارتیں گر گئی ہیں‘۔ انہوں نے مزید جانی نقصان کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی افریقہ