انسان دنیا میں سب سے زیادہ جس چیز سے سیکھتا ہے وہ اس کا اپنا تجربہ ہے لیکن جب تک اسے اندازہ ہوتا ہے کہ اس نے کیا سیکھا، تب تک سامان لپیٹنے کی باری آ چکی ہوتی ہے۔
زندگی
سیلز فیلڈ کی نوکری انسان اپنی مجبوری سے لیتا ہے، چھوٹے شہروں میں دوسری کوئی نوکری اتنے پیسے نہیں دیتی، تب آن لائن کا بھی تصور نہیں تھا، باس کا فون لینڈ لائن پہ مقررہ وقت پر آتا تھا، اس کے بعد سارا دن بغیر کسی موبائلی پنچایت کے گھومنا ہوتا تھا۔