قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اچکزئی نے عید الاضحیٰ کے تیسرے روز چمن میں جلسے سے خطاب میں سیاسی صورتحال، سرحدی معاملات اور حکومتی پالیسیوں پر تنقید کی تھی۔
عمر ایوب کی نااہلی کے بعد اپوزیشن لیڈر کا عہدہ پانچ اگست سے خالی تھا، جس کے لیے پی ٹی آئی نے پختون خوا ملی پارٹی کے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کیا تھا، جس پر اب انہیں جمعیت علما اسلام ف کی بھی حمایت حاصل ہو چکی ہے۔