ریسکیو 1122 کے ترجمان نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ 11 روز سرچ آپریشن جاری رہنے کے بعد آج منیبہ کو ڈھونڈنے کا عمل بند کر دیا گیا ہے۔ جبکہ ان کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کر دی گئی ہے۔
اربن فلڈنگ
این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 65 افراد ہلاک ہو گئے، پنجاب میں 23، سندھ میں 26، خیبر پختونخوا میں 21، جبکہ گلگت بلستان میں 10 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔