آبی ماہر کا کہنا تھا کہ ’دریائے چناب پر انڈیا نے آٹھ ڈیم تعمیر کر رکھے ہیں، اگر ڈیم واقعی سیلاب روک سکتے تو دریائے چناب میں سیلابی کیفیت پیش نہ آتی۔‘
سندھ طاس معاہدہ
انڈین وزیر داخلہ امت شاہ کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ترجمان پاکستانی دفتر خارجہ نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ غیر سیاسی بندوبست ہے جس میں یکطرفہ کارروائی کی گنجائش نہیں۔