ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے ملکوں سے التجا کی ہے کہ وہ دسیوں ہزار غزہ کے باشندوں کے لیے اپنے دروازے کھول دیں جنہیں طبی انخلا کی اشد ضرورت ہے۔
مریض
زینب ہر روز بچوں کے وارڈ میں اپنی آواز کا جادو جگاتی ہیں۔ ان کے گرد بچے جمع ہو جاتے ہیں، کچھ ان کے ساتھ بیٹھ کر دھنوں میں شامل ہو جاتے ہیں اور کچھ اپنے والدین کی گود میں چپ چاپ یہ سکون بخش لمحے سمیٹتے ہیں۔