عمران ملک
پاکستان

سیلاب کے بعد زمینوں کے نشان مٹ گئے: علی پور کے کسانوں کو نئی مشکل درپیش

پاکستان میں چند ہفتے قبل ختم ہونے والے مون سون سیزن میں بارشوں کی وجہ سے جنوبی پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور کا علاقہ ہیڈ پنجند سے گزرنے والے بڑے سیلابی ریلے سے شدید متاثر ہوا تھا، جہاں کے کسانوں کے لیے نیا مسئلہ کھڑا ہو گیا ہے۔