راؤشن گاؤں کے وصیت خان نامی چرواہے نے گلیشیئر پھٹنے سے آنے والے سیلابی ریلے کی بروقت اطلاع فون پر دی، جس کے بعد گاؤں کے لوگ گھر خالی کر کے محفوظ مقام پر منتقل ہوگئے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
بنیادی ضروریات کی عدم فراہمی کے باعث کسی بھی قدرتی آفت کا شکار ہونے والے علاقوں کے رہائشیوں کی مشکلات میں اضافہ ہو جاتا ہے، ایسا ہی ضلع بونیر میں دیکھنے میں آ رہا ہے۔