امریکہ: پولیس کے کتے کو کاٹنے والا چور گرفتار

پولیس کے مطابق کورٹ نامی کتے کا یو سی ڈیوس ویٹرنری ہسپتال میں علاج کیا گیا اور وہ اپنے ہینڈلر کے ساتھ گھر پر صحت یاب ہو رہا ہے۔

فیئر فیلڈ پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ایک کورٹ نامی کتے کو 44 سالہ شخص نے کاٹا اور چھرا گھونپ دیا گیا جب افسران نے اسے گرفتار کرنے کی کوشش کی۔ (تصویر: فیئر فیلڈ پولیس ڈیپارٹمنٹ)

حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کیلیفورنیا کے ایک شخص کو پولیس کے کتے کو کاٹنے اور ’چھرا گھونپنے‘ کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے۔

فیئر فیلڈ پولیس ڈپارٹمنٹ کے ایک کورٹ نامی کتے کو 44 سالہ شخص نے اس وقت ’کاٹا‘ اور ’چھرا گھونپ‘ دیا جب افسران اسے گرفتار کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

تاہم حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کیلیفورنیا کے ایک شخص کو پولیس کے کتے کو کاٹنے اور چھرا گھونپنے کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔

فیئر فیلڈ پولیس ڈپارٹمنٹ کے مطابق 44 سالہ کرٹ ڈی سلوا کو ہسپتال میں طبی امداد کے بعد متعدد سنگین الزامات کے تحت سولانو کاؤنٹی جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ دوپہر کے قریب دو بجے، حکام کو نارتھ بے شہر میں ایلم سٹریٹ کے 1700 بلاک میں ایک شخص کے مکان میں زبردستی گھسنے کی اطلاع ملی۔

پولیس نے بتایا کہ اس مکان کا رہائشی ان سے رابطہ کرتے ہوئے مکان سے نکل گیا۔ اسی دوران حکام کو ایمازون کے ایک ڈرائیور کی طرف سے رپورٹ ملی کہ ایک شخص نے اسے جان سے مارنے اور اس کا ڈیلیوری ٹرک لے جانے کی دھمکی دی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ افسران وہاں پہنچے اور ڈی سلوا کو گھر کے اندر بھاگتے ہوئے دیکھا۔ انہوں نے اسے باہر لانے کی ناکام کوشش کی۔

’مشتبہ شخص کو گھر سے باہر بلانے کی متعدد کوششوں اور ڈی ایسکلیشن تکنیک اور ٹولز کے استعمال کے بعد افسران اس شخص کو گرفتار کرنے کی کوشش میں گھر میں داخل ہوئے۔ اس شخص نے کے 9 کورٹ کے چہرے پر کاٹ لیا اور اس کے بائیں طرف چاقو سے وار کیا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پولیس نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے بالآخر ڈسلوا کو گرفتار کرنے کے لیے اندر گئے اور کورٹ نامی پولیس کتے کو ساتھ لے لیا۔

پولیس نے کہا، ’مشتبہ شخص نے K9 Cort کے چہرے پر کاٹا اور اس کی بائیں جانب چاقو سے وار کیا۔ مشتبہ شخص منشیات کے زیر اثر معلوم ہوتا ہے۔ افسران اس شخص کو بعد میں اپنی تحویل میں لینے میں کامیاب رہے۔‘

پولیس نے بتایا کہ کورٹ کا یو سی ڈیوس ویٹرنری ہسپتال میں علاج کیا گیا اور وہ اپنے ہینڈلر کے ساتھ گھر پر صحت یاب ہو رہا ہے۔

جیل کے ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ ڈسلوا پر کار جیکنگ، چوری، پولیس کے گھوڑے یا کتے کو نقصان پہنچانے، اور پیرول کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ اس پر پولیس افسر کو روکنے، رکاوٹ ڈالنے یا مزاحمت کرنے کے شبہ میں بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے کورٹ کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے افسران کی پیشہ ورانہ مہارت، خدمت سے وابستگی اور ڈی ایسکلیشن تکنیک پر فخر ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی میگزین