قندوز: مسجد میں دھماکے سے کم از کم 33 افراد ہلاک

حکومتی ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نےایک بیان میں کہا کہ دھماکہ قندوز کے ضلع امام صاحب کی ایک مسجد میں ہوا جس میں بچوں سمیت 43 شہری زخمی ہوئے۔

ایک روز قبل، 21 اپریل 2022 کو مزار شریف میں شیعہ مسجد میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں زخمی ہونے والے زخمی افغان شخص کو ہسپتال میں سٹریچر پر لے جایا جا رہا ہے (اے ایف پی)

طالبان کے ترجمان نے بتایا کہ شمالی افغانستان میں نماز جمعہ کے دوران ایک سنی مسلک کی مسجد اور مدرسے میں دھماکے سے 33 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ادار ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق حکومتی ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نےایک بیان میں کہا کہ دھماکہ قندوز کے ضلع امام صاحب کی ایک مسجد میں ہوا جس میں بچوں سمیت 43 شہری زخمی ہوئے۔

ابھی تک دھماکے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شمالی افغانستان میں نماز جمعہ کے دوران ایک مسجد میں دھماکہ ہوا، عینی شاہدین نے اس دھماکے میں درجنوں ہلاکتوں کی اطلاع دی ہے۔

صوبائی پولیس کے ترجمان عبید اللہ عابدی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی  اے ایف پی کو بتایا کہ دھماکہ قندوز شہر کے شمال میں واقع مولوی سکندر مسجد میں ہوا۔

یہ دھماکا اس وقت ہوا ہے جب ایک روز قبل داعش نے مزار شریف کی ایک شیعہ مسجد پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ اس میں کم از کم 12 نمازی ہلاک اور 58 افراد زخمی ہوئے تھے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے قندوز شہر میں بھی ایک حملے کا دعویٰ کیا تھا جس میں چار افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوئے۔

جمعہ کے روز طالبان حکام نے کہا تھا کہ انہوں نے مزار شریف کی مسجد میں جمعرات کو ہونے والے بم دھماکے داعش کے’ماسٹر مائنڈ‘ کو گرفتار کر لیا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا