بے نظیر کے بارے میں تاریخ دو چیزیں رد نہیں کرسکتی:جیسنڈا آرڈرن

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے ہارورڈ یونیورسٹی میں اپنے افتتاحی خطاب میں پاکستان کی سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جو باتیں انہوں نے برسوں پہلے کہیں تھی وہ آج بھی حقیقت ہیں۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے ہارورڈ یونیورسٹی میں اپنے افتتاحی خطاب میں پاکستان کی سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جو باتیں انہوں نے برسوں پہلے کہیں تھی وہ آج بھی حقیقت ہے۔

جیسنڈا آرڈرن نے اپنے خطاب کے آغاز میں کہا کہ کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو برسوں بعد بھی آپ کو جوڑے رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جون 1989 میں پاکستانی وزیر اعظم بے نظیر بھٹو نے بھی اسی مقام (ہارورڈ یونیورسٹی) پر کھڑے ہو کر افتتاحی خطاب کیا تھا جس کا عنوان تھا ’جمہوری اقوام کو متحد ہونا ہوگا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’بے نظیر نے کہا تھا کہ ہمیں یہ سمجھنا چاہیے کہ جمہوریت کو کمزور کیا جا سکتا ہے۔‘

ہارورڈ یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ ’جب حقیقت اور افسانے میں فرق مٹ رہا ہو، جمہوریتوں پر اعتماد ختم ہو رہا ہو تو جمہوری طرز حکمرانی میں تبدیلی ضروری ہو جاتی ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے اسی مقام پر اپنے خطاب میں اپنے سفر، عوام کی اہمیت، نمائندہ حکومت، انسانی حقوق اور جمہوریت کی بات کی۔

’میری 2007 میں بے نظیر بھٹو سے جنیوا میں ملاقات ہوئی۔ ہم دونوں نے دنیا بھر کی پروگریسیو پارٹیز کی کانفرنس میں شرکت کی اور سات ماہ بعد انہیں قتل کر دیا گیا۔‘

جیسنڈا نے پاکستان کی سابق خاتون وزیراعظم کے حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ بطور سیاسی قائدین ہمارے بارے میں مختلف آرا اور نقطہ نظر لکھے جائیں گے، مگر ’بے نظیر بھٹو کے بارے میں دو چیزیں تاریخ رد نہیں کر سکتی۔‘

’وہ مسلم ملک کی پہلی مسلمان منتخب خاتون وزیراعظم تھیں، جب شاذ و نادر ہی خواتین اقتدار میں آتی تھیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’وہ عہدے پر رہتے ہوئے بچے کو جنم دینے والی بھی پہلی تھیں۔‘

اس موقع پر جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ ’دوسری اور واحد خاتون جس نے تقریباً 30 سال بعد عہدے پر رہتے ہوئے بچے کو جنم دیا وہ میں تھی۔`

جیسنڈا نے وہاں موجود شرکا کو بتایا کہ ’میری بیٹی نیو ٹی آروہا آرڈرن گیفرڈ 21 جون 2018 کو پیدا ہوئی جو بے نظیر کی تاریخ پیدائش ہے۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سٹائل