کروڑ ڈالر لاٹری جیتنے والے کو گرل فرینڈ قتل کرنے پر عمر قید

قاتل مائیکل ہل نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ ان کے مقتولہ گریم کے ساتھ 18 ماہ سے تعلقات تھے اور ہوٹل میں قیام کے دوران ان کے علم میں آیا کہ گریم دوسرے مردوں کو ٹیکسٹ پیغامات بھیجنے میں مصروف تھیں۔ 

شکاگو میں 22 جنوری 2021 کو خریدا گیا میگا ملینز لاٹری ٹکٹ (فائل تصویر: اے ایف پی) 

امریکہ میں 2017 میں ایک کروڑ ڈالر کی لاٹری جیتنے والے شہری کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔ انہیں یہ سزا گرل فرینڈ کے سر پچھلے حصے میں اس وقت گولی مارنے پر دی گئی جب وہ سو رہی تھیں۔

54 سالہ مائیکل ہل کو جمعے کو سزا سنائی گئی جس میں پیرول پر رہائی کا امکان نہیں ہے۔

انہیں یہ سزا 2020 میں 24 سالہ کیوناگریم کو ارادے کے ساتھ قتل کرنے پر سنائی گئی۔

20 جولائی 2020  کو امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں واقع شورسٹے ہوٹل کے ایک کمرے میں گریم کی لاش ہوٹل کی ملازمہ کو ملی تھی۔ 24 سالہ خاتون کو سر کے پچھلے حصے میں ایک ہی گولی لگنے سے زخم آیا تھا۔ بعد میں ہونے والے پوسٹ مارٹم میں انکشاف ہوا کہ جب ان پر جاں لیوا گولی چلائی گئی وہ ہوٹل کے کمرے میں سو رہی تھیں۔

ہل کے گرد جلد ہی گھیرا تنگ کر دیا گیا کیوں کہ تفتیش کاروں کو سرویلنس فوٹیج دیکھنے کے بعد معلوم ہوا کہ جب خاتون کو قتل کیا گیا وہ ہوٹل کے کمرے میں اکیلے تھے۔ اگلے روز انہیں پولیس نے ساؤتھ پورٹ میں گرفتار کر لیا جس کے بعد انہوں نے جرم کا اعتراف کر لیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ہل نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ ان کے گریم کے ساتھ 18 ماہ سے تعلقات تھے اور ہوٹل میں قیام کے دوران ان کے علم میں آیا کہ گریم دوسرے مردوں کو ٹیکسٹ پیغامات بھیجنے میں مصروف تھیں۔ 

جمعے کو جیوری کو محض ایک گھنٹے کی سماعت کے دوران معلوم ہو گیا کہ ہل، گریم کے قتل میں ملوث ہیں۔ ہل کو آتشیں اسلحہ رکھنے کے جرم میں 22 سے 36 ماہ قید کی سزا بھی دی گئی ہے۔ انہوں نے مقدمہ کی کارروائی شروع ہونے سے پہلے اس جرم کا اعتراف کر لیا تھا۔
ٹیلی ویژن چینل نیوز6 کے مطابق 2017 میں ہل دوسری وجوہات کی بنا پر شہ سرخیوں کی زینت بنے جب جوہری پلانٹ کے اہلکار نے الٹی میٹ ملینز کے نام سے ایک کروڑ ڈالرکی لاٹری جیتی۔ جب انہیں پانچ لاکھ ڈالر کی 20 سالانہ ادائیگیوں یا 60 لاکھ ڈالر کی یکمشت ادائیگی کی پیشکش کی گئی تو انہوں نے مؤخرالذکر کا انتخاب کیا۔ ٹیکس ادا کرنے کے بعد انہیں تقریباً 42 لاکھ ڈالر ملے۔ اس موقعے پر ان کا کہنا تھا کہ وہ کچھ رقم اپنی بیوی کے کاروبار میں لگانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ