بھارت: شوہر کی موجودگی میں برطانوی سیاح کا ریپ

بھارتی ریاست گوا میں پولیس کے مطابق چھٹیوں پر آئی ایک برطانوی سیاح نے پولیس کو اطلاع دی ہے کہ ایک شخص نے مساج کے بہانے ان کا ریپ کیا۔

24  ستمبر 2016 کی تصویر میں بھارتی پولیس اہلکار گوا میں باگا بیچ پر ڈیوٹی پر مامور (اے ایف پی)

مقامی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ بھارت میں چھٹیوں پر آئی ایک برطانوی خاتون سیاح کو اس کے ساتھی کے سامنے ریپ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

واقعے کی تحقیقات کرنے والی سینیئر پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون ریاست گوا کے ساحل سمندر پر تھی جب دو جون کو ایک شخص نے اس پر حملہ کیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ خاتون نے اپنے اہل خانہ اور بھارت میں برطانوی سفارت خانے سے مشاورت کے بعد باضابطہ شکایت کر دی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ انہوں نے شمالی گوا کی مشہور جھیل سویٹ لیک پر ایک خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کے الزام میں ایک 32 سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔

اس شخص پر الزام ہے کہ اس نے شوہرکی موجودگی میں برطانوی خاتون سیاح کو مساج دینے کے بہانے اس کا ریپ کیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس شخص کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ایک ایسے گروپ کا حصہ ہیں جو مشہور سیاحتی مقام ارمبول ساحل سمندر کے قریب غیر قانونی مساج کی پیشکش کرتا ہے۔

ایک سینیئر پولیس عہدیدار نے این ڈی ٹی وی کو بتایا کہ مشتبہ شخص ماضی میں ایک سکول میں لائبریرین کے طور پر بھی کام کرتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اس کا ماضی کا ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے متعلقہ پولیس سٹیشن سے رابطہ کیا ہے۔ وہ فی الحال لائبریرین کی حیثیت سے کام نہیں کر رہا۔

اطلاعات کے مطابق متاثرہ لڑکی اور ملزم کو طبی معائنے کے لیے ہسپتال بھیجا گیا۔

برطانیہ کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا: ’ہم گوا میں ایک برطانوی شہری کو قونصلر معاونت فراہم کر رہے ہیں۔‘

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 2018 میں تقریباً تین لاکھ برطانوی گوا آئے تھے، جو اس خطے میں غیر ملکی سیاحوں کی دوسری بڑی تعداد ہے۔

سیاحوں کے لیے گوا کا موسم اور شاندار ساحل سمندر بہت پر کشش ہیں۔ 

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا