جو کم دباؤ لے وہ اچھا کرکٹر: انضمام الحق

پشاور زلمی یوکے ٹیلنٹ ہنٹ کے دوسرے مرحلے میں ٹرائلز کے دوران سکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں زلمی کے صدر انضمام الحق کا نوجوان کرکٹرز کو کارکردگی پر توجہ دینے اور کبھی مایوس نہ ہونے کا پیغام۔

برطانیہ میں جاری پشاور زلمی یوکے ٹیلنٹ ہنٹ کے دوسرے مرحلے میں ٹرائلز کے دوران سکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے نوجوان کرکٹرز کو اپنی صلاحتیں دکھانے کا موقع دیا جارہا ہے۔

پشاور زلمی میڈیا ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق فرنچائز کے صدر اور کرکٹ لیجنڈ انضمام الحق نے اس موقع پر کھلاڑیوں کو لیکچر دیا اور کہا کہ پشاور زلمی نے برطانیہ یورپ اور دنیا کے دیگر ممالک میں مقیم پاکستانی کمیونٹی، گلوبل زلمی کلبز کے کرکٹرز اور مقامی کرکٹرز کو ٹیلنٹ ہنٹ کے ذریعے صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع دیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

 انضمام الحق نے کہا کہ ’نوجوان کرکٹرز کو اپنا فوکس ہمیشہ کارکردگی پر رکھنا چاہیے۔ دنیا کے کئی عظیم کرکٹرز کو کیریئر کی ابتدا میں ناکامی یا مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن بلند حوصلوں اور کارکردگی پر توجہ سے وہ کرکٹرز عظیم بنے۔‘

انضمام الحق نے کہا کہ باصلاحیت کرکٹرز کو پشاور زلمی پاکستان سپر لیگ میں موقع دے گی اور جن کھلاڑیوں کو اس سال موقع نہیں مل سکا، انہیں آئندہ سال موقع دیا جائے گا لیکن نوجوان کرکٹرز کو ہمیشہ اپنی توجہ کرکٹ اور کارکردگی پر رکھنی چاہیے۔‘

ان کا کہنا تھا: ’جو کم دباؤ لے وہ اچھا کرکٹر ہے۔‘

پشاور زلمی کے صدر انضمام الحق اور ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم ٹرائلز کے لیے برطانیہ میں موجود ہیں اور برطانیہ کے سات شہروں اور مقامات پر ٹیلنٹ ہنٹ کے بعد یورپ میں بھی ٹرائلز کا انعقاد کیا جائے گا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ