امریکہ اور انڈیا ’ناگزیر شراکت دار‘ ہیں: جو بائیڈن

انڈیا کے75 ویں یوم آزادی پر امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ واشنگٹن اور دہلی آنے والے برسوں میں عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔

انڈیا کے75 ویں یوم آزادی پر امریکی صدر جو بائیڈن نے مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن اور دہلی’ناگزیر شراکت دار‘ ہیں جو آنے والے برسوں میں عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔

انڈیا آج 15 اگست کو اپنا75 واں یوم آزادی منا رہا ہے۔

خبررساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق جو بائیڈن نے انڈیا کی تحریک آزادی کے رہنما کا حوالہ دیتے ہوئے ایک بیان میں کہا: ’امریکہ مہاتما گاندھی کے سچائی اور عدم تشدد کے پائیدار پیغام کی رہنمائی میں انڈین عوام کے جمہوری سفر کی تعظیم میں ان کے ساتھ شریک ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بائیڈن نے کہا: ’انڈیا اور امریکہ ناگزیر شراکت دار ہیں اور ان کی سٹریٹجک شراکت داری قانون کی حکمرانی، انسانی آزادی اور وقار کے فروغ کے لیے مشترکہ عزم پر مبنی ہے۔‘

بائیڈن نے یہ بھی کہا کہ امریکہ میں موجود انڈین امریکی کمیونٹی نے امریکہ کو ایک زیادہ جدید، جامع اور مضبوط ملک بنا دیا ہے۔

انڈیا اور امریکہ کے درمیان تعلقات گذشتہ کچھ سالوں میں قربت بڑھتی دکھائی دی ہے۔ بائیڈن انتظامیہ کے دور میں بھی یہی رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

جب 20 جنوری2021 میں بائیڈن انتظامیہ نے اقتدار سنبھالا تو دو ماہ بعد ہی امریکہ کے سیکرٹری دفاع لائیڈ آسٹن نے انڈیا کا دورہ کیا تھا۔ اس موقع پر انہوں نے نئی دہلی کے ساتھ دفاعی شراکت کو ایشیائی خطے میں امریکی پالیسی مرکزی ستون قرار دیا تھا۔

لائیڈ آسٹن نے وزیر اعظم نریندر مودی، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر سےملاقاتیں کی تھیں۔ پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے اس دورے کے بارے میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا:’ لائیڈ آسٹن نے مشترکہ اہداف کو فروغ دینے کے لیے بحر ہند اور بحر الکاہل میں انڈیا کے قائدانہ کردار اور خطے کے ہم خیال شراکت داروں کے ساتھ مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے نئی دہلی کی کاوشوں کو سراہا۔‘

اس کے خلاف کواڈ لیول پر بھی امریکہ اور انڈیا ایک دوسرے کے ساتھ شراکت دار ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ