’15 اگست افغان خواتین کے لیے سیاہ دن‘

15 گست 2022 کو افغانستان میں طالبان حکومت کا ایک سال پورا ہونے پر مسعودہ نعیمی اسے افغان خواتین کے لیے بطور یوم سیاہ دیکھتی ہیں اور اپنی شاعری میں اس کا اظہار کرتی ہیں۔

میرے وطن!

میری ماں!

میری روح!

میں تمہیں بہت یاد کرتی ہوں!

مجھے صبح سکول جاتے ہوئے بچوں کی بچگانہ ہنسی یاد آتی ہے۔

مجھے وہ لڑکیاں یاد ہیں جو سیاہ کپڑے اور سفید برقعے پہنتی تھیں اور سکول جاتیں اور صبح اپنی خوبصورت آوازمیں قرآن پاک پڑھتیں اور ملک کے ترانے کا اختتام اللہ اکبر اور اپنے وطن اور میری زندگی اور میری روح کے خوبصورت گیتوں سے کرتی تھیں۔

انہوں نے اسے زیادہ سے زیادہ خوبصورت بنایا اور ان کی آواز اسی علاقے میں بہت خوشگوار انداز میں گونجتی ہے۔ میں بہت متاثر ہوئی ہوں!

مجھے وہ خوبصورت لڑکیاں یاد آتی ہیں جو صبح پڑھنے جاتیں اور باآواز بلند کہتی تھیں کہ ہم ملک کی تعمیر کرنے جارہی ہیں!

ہاں، میں اتنا تھک چکی ہوں کہ اپنی اس پیاس کے اظہار کے لیے الفاظ یا کوئی جملے بھی نہیں ہیں۔

وہ لڑکے اور لڑکیاں جو خود کو بہتر بنانے اور ملک کی تعمیر و ترقی کے شوق کے ساتھ صبح یونیورسٹی جاتے تھے۔

مجھے ان لوگوں کی کمی محسوس ہوتی ہے جن کا مقصد لوگوں کی خدمت کرنا تھا اور جو صبح سویرے اٹھتے تھے اور صنفی، نسلی اور زبان کے امتیاز کے بغیر بڑے جوش و خروش کے ساتھ دفاتر جاتے تھے۔

مجھے لوگوں کی حقیقی ہنسی یاد آتی ہے۔

وہ بینک کے ہنگامے کے ساتھ ایک بہت ہی خاص ترتیب سے قطار میں کھڑے ہوتے اور وہ اپنی ایک ماہ کی تنخواہ وصول کرتے اور بھرے ہوئے ہاتھوں سے گھروں کو جاتے اور اپنے اہل خانہ کو خوش کرتے۔

مجھے ان سازوں کی کمی محسوس ہوتی ہے جو خوشی کے مواقعوں اور شادیوں میں بغیر کسی خوف کے بجائے جاتے تھے۔

مجھے خوبصورت خواتین کے رنگین کپڑے یاد ہیں۔ ایک سال ہو چکا ہے جب سیاہ کپڑوں میں ملبوس تمام خواتین نے خوبصورت شہر کابل کو سیاہ رنگ سے ڈھانپ لیا ہے جیسے وہ سوگ میں ہوں۔

مجھے اپنے ملک کا سیاہ، سرخ اور سبز پرچم یاد آتا ہے جو فخر سے سڑکوں پر اڑتا تھا۔

میرے وطن، مجھے تمہارے ان بچوں کی کمی محسوس ہوتی ہے، جنہوں نے ہر ملک میں فخر سے یہ پرچم بلند کیا، عزت اور تمغے لائے اور لوگوں نے تازہ پھول پھینک کر ہوائی اڈے پر ان کا خیرمقدم کیا۔

میرے وطن، تمہارے بچے بیرون ممالک گئے اور کامیابیاں لے کر واپس آئے اور تمہیں  فخر تھا، لیکن اب تمہارے بچے بھاگ رہے ہیں۔ آج وہ سب بھٹک رہے اور بے گھر ہیں۔

میرے وطن!

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مجھے وہ ٹیلی وژن یاد آتا ہے جو نوجوان نسلوں نے اپنے پورے جذبے سے بنایا اور ان خواتین کے خوبصورت چہرے جن کی پہچان یہ تھی کہ ان سب نے مصیبت زدہ لوگوں کو خوش کرنے کی کوشش کی اور اچھے پروگرام نشرکیے۔

ہاں، تمہیں بے حد یاد کرتی ہوں۔

اگرچہ میں اپنے ملک میں ہوں، میں ایک اجنبی کی طرح محسوس کرتی ہوں۔

ميں تھماری کمی محسوس کرتی ہوں

بے حد اور بے انتہا

یہاں تک کہ میں اپنے آپ کو کھو چکی ہوں، میں کس مذہب، نسل اور ثقافت سے تعلق رکھتا تھی؟

میں صرف یہ کہوں گی کہ مجھے صرف اپنی یادیں اور لبوں کے کناروں کی مسکراہٹ یاد ہے اور اب کوئی الفاظ اور کہانیاں نہیں ہیں۔

میرے وطن، مجھے تمہاری آزادی اور وقار یاد آتا ہے۔ تم میرے اور میرے ہم وطنوں کا فخر تھے۔ لیکن اب تمہارے ساتھ کیا ہوا؟

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی بلاگ